Skip navigation

اپنے کاروبار کے لئےبرطانیہ میں مناسب جگہ کی تلاش

 

عالمی بنک کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بر طانیہ میں کاروبارجمانے میں13 دن لگتے ہیں جبکہ یورپ میں اوسطا 32دن درکارہوتے ہیں۔اس طرح کاروبار چلانے کے لئے یورپ میں بر طانیہ کامقام پہلا اوردنیا بھرمیں چھٹابنتاہے۔

 

نئی کمپنی شروع کرنے کے لئے برطانیہ کاکھلا،شفاف اور کاروبارمیں معاون نظام  آسانیاں پیداکرتاہے اور پھر غیرملکی کمپنیوں کے لئے کوئی علیحدہ ضابطے بھی نہیں ہیں۔برطانیہ میں کمپنی رجسٹر کرانے یا دوسری کاروباری ساخت کے بارے میں معلومات کے لئے یوکے ٹی آئی کی ویب سائٹ دیکھئے۔

 

اگر آپ اپنے کاروبار کے لئے برطانیہ میں کسی موزوں جگہ کی تلاش میں ہیں تویوکے ٹی آئی کی ویب سائٹ پر 12 سرمایہ کاری خطوں اورانکی تقابلی حیثیت کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔آپ کو علاقائی ترقیاتی ایجنسیوں کےبارے میں بھی معلومات مل جائیں گی جو ان خطوں میں کاروباری تعاون فراہم کرتی ہیں۔

برطانیہ میں کمرشل پراپرٹیز کےبارے میں بھی معلومات مل سکیں گی جس میں آپ کی گنجائش کے مطابق آفس کی جگہ سے لے کر سائنس پارک کی سہولیات تک کی تفصیلات موجود ہیں۔

 

بر طانیہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے اعدادو شمار برائے07/2006

 

ہر سال یوکے ٹی آئی برطانیہ میں آنے والی بیرونی سرمایہ کاری کے بارے میں ایک رپورٹ تیارکرتی ہے جو سیکٹر اور محل وقوع کے اعتبار سے اعداد و شمار پیش کرتی ہے ۔اپنے سیکٹر میں 07/2006 میں ہونے والی سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے بارےمیں جاننے کے یہاں کلک کیجئے۔