Skip navigation

بر طانیہ میں کاروباری ماحول

بر طانیہ کی معاشی خوشحالی ، سیا سی استحکام اور کاروبار کے لئے معاون ضابطوں نے اسےدنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک ترجیحی مقام بنا دیا ہے۔لندن میں دنیا کی ممتاز مالیاتی سروسز کمپنیوں کے مرکز ہونے سے بر طانیہ عالمی کاروبار کے لئے ایک مقناطیس کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔یہ یورپ کا دروازہ بھی ہے جہاں دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ یعنی یورپی یونین موجود ہے۔

 

بر طانیہ کے کاروباری ماحول کے اہم پہلوؤں کے بارے میں جاننے کے لئے یوکے ٹی آئی کی ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل لنکس دیکھیئے۔  

 

بر طانیہ کی معیشت جو یورپ میں سب سے زیادہ جی ڈی پی رکھنے والے ملکوں میں شامل ہے۔

 

بر طانیہ میں ٹیکس کی شرح بہتر ہے اور کارپوریٹ ٹیکس کئی دوسری مقابل مارکیٹوں سے کم اور یورپی یونین میں نجی ٹیکس کی شرح بر طانیہ میں سب سے کم ہے۔

 

بر طانیہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو کاروبار میں معاون ضابطوں سے فائدہ پہنچتا ہے ۔ حکومت کاروباروں پر ضابطوں کا بوجھ مزید کم کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔

 

بر طانیہ میں محنت کش ماحول اور ہنر مندی کی وجہ سے کمپنیوں کو اعلی معیاری عملہ بھرتی کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

 

بر طانیہ میں کمرشل پراپرٹیز کی وسیع اقسام دستیاب ہیں جس میں دفتری جگہ سے لے کر مخصوص سائنس پارک اور بزنس انکیوبیٹر سہولیات موجود ہیں۔