شرائط و ضوابط
وزارت خارجہ و دولت مشترکہ کی ویب سائٹ آپ کے ذاتی استعمال اور ملاحظےکے لئے ہے۔اس تک دسترس اور اس کے استعمال کا مطلب یہ ہےکہ آپ نےان شرائط وضوابط کوتسلیم کر لیاہے۔ویب سائٹ پر آپ کے پہلے وزٹ کی تاریخ سے اس کااطلاق ہوگا۔
اس دستاویز میں جہاں 'ہم'، ہمارا' کی اصطلاح استعمال ہوئی ہے اس سے مراد وزارت خارجہ ودولت مشترکہ ہےاور 'آپ'، آپکا 'سے مرادیوزر ہے۔
وزارت خارجہ و دولت مشترکہ کی شناخت کے لئے استعمال ہونے والےنام، تصاویراور لوگو، وزارت خارجہ کی ملکیتی علامات ہیں۔ہمارے لوگو،اور /یا کسی بھی تیسرے فریق کے لوگوکی جن تک دسترس اس سائٹ کے ذریعےہو،نقل کرنےسے پہلے اس کے کاپی رائٹ کے حامل سےاجازت لینا ضروری ہے۔
ہمارے گرافکس کے استعمال کے لئے اجازت فیڈبیک فارم کے ذریعے لی جا سکتی ہے۔ہمیں یہ ضرور بتائیے کہ آپ ہمارے لوگو کس مقصدکے لئے اور کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ رابطے کے لئےاپنی تفصیلات لکھنانہ بھولئے۔
کاپی رائٹ
اس سائٹ پر پیش کیاجانےوالاموادکراؤن کاپی رائٹ تحفظ کے تحت آتاہے۔بصورت دیگر اس کی نشاندہی کی جائیگی۔کراؤن کاپی رائٹ کے تحت محفوظ موادبلامعاوضہ کسی بھی شکل اور ذریعے سےاستعمال کیاجاسکتاہےبشر طیکہ اسےدرست طور پر پیش کیاجائے اور سیاق وسباق گمراہ کن نہ ہو۔ ڈیزائن، گرافکس، لوگو،ایف سی اوکاکریسٹ،نقشے اور سفری مشورے اس سے مستثنی ہیں۔جہاں اس سائٹ کے کاپی رائٹ موادکوکسی اور مقام پر شائع یا نقل کیاجائےوہاں اس کے ذرائع اورکاپی رائٹ کاحوالہ دینا ضروری ہے۔
کاپی رائٹ کے تحت محفوظ موادکے دائرے میں وہ موادنہیں آتا جو اس سائٹ پر کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹ کے تحت استعمال کیا گیا ہو۔اس موادکی اشاعت کے لئے اس متعلقہ فریق سے اجازت لی
جانی چاہیئے۔
کراؤن کاپی رائٹ پالیسی اور لائسنسنگ سے متعلق مزیدمعلومات کے لئےایچ ایم ایس او کراؤن کاپی رائٹ پالیسی ملاحظہ کیجیئے۔
اس سائٹ پرسفری مشورے میں کسی بھی وقت مختصر نوٹس کے ساتھ اس ملک کے مخصوص حالات کے مطابق ترمیم کی جاسکتی ہے۔ان معلومات کی ہنگامی نوعیت کو دیکھتے ہوئے عوام تک ان کے غلط اور ایسی شکل میں پہنچائے جانے کی اجازت نہیں کہ ان معلومات میں اس وقت تک تبدیلی آچکی ہو سفری مشورے کو دوبارہ شائع کرنے والا شخص قابل تعزیر قرار پائے گا۔البتہ اس سائٹ پر آنے والے افراد اپنے ذاتی استعمال کے لئےسفری مشورےکو پڑھ کرڈاؤن لوڈبھی کرسکتے ہیں،وزارت خارجہ اس کی اجازت دیتی ہے۔
وزارت خارجہ میں ہم سے ہائپر لنکنگ
اس سائٹ پر دیئے گئے صفحات سے برا ہ راست رابطےکے لئےہم سےاجازت لینے کی ضرورت نہیں۔البتہ ہم اپنے صفحات کو آپ کی سائٹ پرکسی فریم کی شکل میں ڈاؤن لوڈکرنے کی اجازت نہیں دیتے۔وزارت خارجہ کے صفحات صرف یوزرکی ونڈومیں لوڈکئے جا سکتے ہیں۔
وزارت خارجہ میں ہماری ہائپر لنکنگ
ہم جس سائٹ سے لنک کرتے ہیں اس کے موادیا سائٹ کے بااعتمادہونے کے ذمے دار نہیں ہیں۔نہ ہی اس کی موجودگی کسی قسم کی تصدیق کی دلیل ہے۔ہم یہ ضمانت نہیں دیتے کہ یہ لنک ہمیشہ کام کریں گے، نہ ہی لنک کئے گئے صفحات کی دستیابی پر ہمارا کوئی کنٹرول ہے۔
وائرس سے حفاظت
ہم تیاری کے ہرمر حلے پرمواد کی نگرانی کرتے ہیں۔انٹرنیٹ سے کوئی بھی مواد ڈاؤن لوڈکرتے وقت اینٹی وائرس پروگرام سے گزارنا بہتر ہو تاہے۔اس ویب سائٹ سے لئےگئے موادکے استعمال کے وقت ہم کسی بھی قسم کے نقصان، خلل ، آپ کے ڈیٹا یا آپ کےکمپیوٹر نظام کو نقصان کی ذمے داری قبول نہیں کرتے۔
ڈس کلیمر
وزارت خارجہ ویب سائٹ اور حکومت سے متعلق معلومات، پراڈکٹس یا سروسز( یاتیسرے فریق کے بارے میں معلومات،پراڈکٹس اورسروسز) 'جیسی ہیں'کی بنیادپر فراہم کیجاتی ہیں۔ا ن میں کسی قسم کی تصدیق یا نمائندگی نہیں کی جاتی اور نہ ہی کوئی وارنٹی دی جاتی ہے۔
ہم یہ ضمانت نہیں دیتے کہ اس سائٹ کے فنکشنز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا یا وہ غلطی سے مبراہوں گے،یایہ کہ یہ سائٹ یا اس کا سرور وائرس سے محفوظ ہیں یا مکمل فنکشنیلٹی ،درستگی ،اعتماد فراہم کرتے ہیں۔
عمومی
ان شرائط وضوابط پر انگلینڈاورویلزقوانین کے تحت عملدر آمد کیاجائیگا۔ ان شرائط و ضوابط کے تحت پیداہونے والاکوئی تنازع انگلینڈاور ویلز کی عدالتوں کے مخصوص دائرہ کار کے تحت حل کیاجائیگا۔اپنےکسی بھی سوال کے لئے فیڈ بیک فارم استعمال کیجیئے