Skip navigation

حامدکرزائی کے دوبارا انتخاب پر گورڈن براؤن کی مبارکباد (02/11/2009)

 وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیلیفون کے دوران وزیر اعظم نے صدر حامد کرزائی کو حالیہ دنوں میں صورتحال کو سیاسی بصیرت سے حل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نےصدر کرزائی سےاپنی گفتگو کے بارے میں دارالعوام میں ایک بیان دیا ہے۔

"میں نے صدر کرزائی سے بات کی اور تیزی سے عملدرآمد کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا تاکہ افغانستان کے مستقبل کے لئے ایک وحدت پروگرام طے کیا جاسکے۔افغانستان کو بدعنوانی سے نمٹنے، مقامی حکومتوں کو مستحکم کرنےاور افغان معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچنے اور افغان عوام کو ان کے مستقبل میں حقیقی کردار دینے کے لئے اب نئے اور ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر حامد کرزائی نے اتفاق کیا کہ افغانستان کو اپنی فوج اور پولیس کی تعدادکو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم وقت کے ساتھ ساتھ وہاں اپنی فوج کی تعداد میں کمی کر سکیں"

حامد کرزائی کے مرکزی حریف ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ  نے اتوار کو انتخابات کے دوسرے راؤنڈ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔

Back to newsroom




تلاش کے لئے اشارے

واپس اوپر