برطانیہ نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا (01/11/2009)
وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ انہیں اعتماد ہے کہ افغانستان کے رہنما ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے انتخابی عمل سے نکل جانے کے فیصلے کے بعدجمہوری عمل کے باقی اقدامات کی حمایت کریں گے ۔
ڈاکٹر عبداللہ اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں حامد کرزائی کے مرکزی مقابل امیدوار تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ کا حصہ نہ لینے کا فیصلہ '' واضح طور سے غور کردہ'' معلوم ہوتا ہے اور وہ انکے "قومی مکالمے میں بدستور حصہ لیتے رہنے '' پر آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
"ہم پوری عالمی برادری کے ساتھ جس میں افغانستان میں ہمارے چالیس بین الاقوامی اتحادی شامل ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایسی افغان حکومت سامنے آئے گی جو عوام کی امیدوں پر پوری اترے گی، افغان معاشرے کے تمام حصوں تک پہنچے گی اور افغانستان کو درپیش چیلنجز کے خلاف سخت کارروائی کے لئے تیار ہوگی"۔
وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ برطانیہ افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کے لئے آمادہ ہے۔











