برطانوی سفارتخانے کے ایرانی اہلکار کو سزا (29/10/2009)
حسین رسام جو ایران میں برطانوی سفارتخانے میں سیاسی مشیر ہیں، ایران میں متنازعہ انتخابات کے بعد جون 2009 میں گرفتار کئے گئے تھے۔
ایک بیان میں ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے
"حسین رسام کو چار سال قید کی سزا دئیے جانے کی اطلاعات بہت تشویشناک ہیں۔ یہ فیصلہ بلا جواز ہے اور سفارتخانے کے عملے کو ان کے معمول کے فرائض کی ادائیگی میں مزید ہراساں کئے جانے کے مترادف ہے۔تہران میں ہمارے سفیر نے نائب وزیر خارجہ سے ہماری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہمارے قائم مقام مستقل انڈر سکریٹری نے لندن میں ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اس سزا کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔میں حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس پر فوری عمل کریں اور اس سخت سزا کو تبدیل کروائیں۔ ہم یورپی یونین اور دوسرے عالمی ساجھے داروں سے قریبی رابطے میں ہیں جو اس ناقابل قبول ایرانی اقدام پر ہمارے ساتھ بدستور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔یہ ایران میں تمام سفارتی برادری کے خلاف حملہ تصور کیا جائےگا اور اس میں اہم اصول داو پر لگے ہوئے











