بھارتی صدر کا خیرمقدم (28/10/2009)
وزیر اعظم گورڈن براؤن نے بھارتی صدر کی آمد پر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ان کا خیر مقدم کیا۔ صدر پرتیبھا پاٹل برطانیہ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
بھارتی صدر اور گورڈن براؤن نے مختلف امور جیسے، کاروبار، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی دہشت گردی اور عالمی غربت پر بات چیت کی۔
گزشتہ رات ملکہ نے ونزر کاسل میں بھارتی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔











