پشاور، پاکستان میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے (28/10/2009)
پاکستان کے شہر پشاور کے بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں کئی درجن افراد ہلاک اور متعدد دوسرے زخمی ہو گئے۔فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے
"آج پشاور کے ایک بازار میں بم حملے میں کئی درجن معصوم شہری ہلاک ہوگئے اور کئی دوسرے زخمی ہیں۔
ہم پاکستانی عوام کے خلاف اس نفرت انگیز اور بلا امتیاز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہماری تمام ہمدردیاں اور دلی تعزیت حملے کے شکار افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہیں۔
برطانیہ پاکستان کو اپنے خلاف لاحق پر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کی کوشش میں تعاون فراہم جاری رکھے گا"۔











