Skip navigation

عراق بم دھماکوں کی مذمت (26/10/2009)

 فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے بغداد میں 25 اکتوبر کو سرکاری عمارات پر حملوں کی مذمت کی ہے اور ان تمام افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جو اس کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا

" آج کے یہ بلا امتیاز بم دھماکے جو بغداد کی سرکاری عماتوں پر کئے گئے متشدد انتہا پسندی سے لاحق خطرات کی یاددہانی ہے ۔ اس قسم کی دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہے اور اس کی بلا جھجک مذمت کی جانی چاہئیے۔میری ہمدردیاں ان تمام کے ساتھ ہیں جو ان ہولناک واقعات سے متاثر ہوئے ہیں۔

برطانیہ کی حکومت عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی جو جنوری کے انتخابات کے لئے ملک میں سکون چاہتے ہیں"۔

Back to newsroom




تلاش کے لئے اشارے

واپس اوپر