ایڈوانس تلاش
image
عالمی امور
   

دولت مشترکہ

Members of an Ugandan dance troop perform during the opening ceremonyof the Commonwealth Heads of Government Meeting (CHOGM) summit inKampala (Getty images)

دولت مشترکہ 54 آزاد اور خودمختار مملکتوں کی رضاکارانہ انجمن ہے، جس میں عقائد، نسلوں، زبانوں اور ثقافتوں کی ایک رنگا رنگی پائی جاتی ہے۔دولت مشترکہ کے 2 بلین افراد دنیا کی آبادی کا 30 فی صد ہیں۔اراکین کی ایک مشترکہ کاروباری زبان ہے اور قانون، عوامی انتظامیہ اور تعلیم کا مشترکہ نظام ہے۔

دولت مشترکہ اپنے رکن ممالک اور ان سے باہر بھی جمہوریت ، انسانی حقوق اور پائیدار اقتصادی اور سماجی ارتقا کے فروغ میں مدد کرتی ہے۔

دولت مشترکہ کی ساخت

دولت مشترکہ کی ساخت کی بنیادکسی رسمی چارٹر یا آئین کی بجائے ایک بغیر لکھے اور روایتی طریقہ کار پر رکھی گئی ہے جس کی رہنمائی اس کے متفقہ اصولوں اور عزائم سے ہوتی ہے۔

یہ وہ ڈیکلریشن یا اسٹیٹمنٹس ہیں جو دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت نے مختلف اجلاسوں میں جاری کئے ہیں۔یہ مل ملا کر دولت مشترکہ کی اقدار اور عالمی امور سے متعلق تحفظات کی تاریخ کی بنیاد بناتے ہیں۔

ان میں سب سے اہم دولت مشترکہ کے اصولوں کا سنگاپور اعلامیہ1971ء [سنگاپور ڈیکلریشن آف کامن ویلتھ پرنسپلز] اور دولت مشترکہ کا ہرارے اعلامیہ 1991 ء [ ہرارے کامن ویلتھ ڈیکلریشن] ہیں جوجمہوریت، قانون کی حکمرانی اور گڈ گورننس کے لئے دولت مشترکہ کی وابستگی کا واضح تعین کرتے ہیں۔

دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے اجلاس

ہر دوسرے سال دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کا ایک اجلاس ہوتا ہے جسے چوگم[ CHOGM ] کےنام سے جانا جاتا ہے۔ حالیہ اجلاس 27 تا 29 نومبر 2009 ء کو پورٹ آف اسپین، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ہوا ۔

چوگم دوسرے عالمی اجلاسوں کے برعکس غیر رسمی انداز میں منعقد ہوتا ہے لیکن اس میں دولت مشترکہ کو متاثر کرنے والے بڑے تزویری امور پر بات چیت کی جاتی ہے۔چوگم 2009 ء میں موسمیاتی تبدیلی کا موضوع چھایا رہا۔دولت مشترکہ کی کئی ریاستِں چھوٹی اور نیچائی پر واقع جزیروں پر مشتمل ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں سطح سمندر بلند ہو جانے سے بہت متاثر ہو سکتی ہیں۔