برطانیہ، دنیا بھر میں غربت کے خلاف جنگ میں آگے آگے ہے۔آج دنیا کا ہر پانچ میں سے ایک فرد غربت کا شکار ہے اور ایک ڈالر یومیہ سے کم پر گزارا کرتا ہے۔ آج جب دنیا میں ایک دوسرے پر انحصار بڑھتا جارہا ہے کئی مسائل جیسے تنازعات، جرائم، فضائی آلودگی اور امراض ایچ آئی وی اور ایڈز غربت کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں یا ان میں اضافہ ہوتا ہے۔برطانوی بین الاقوامی ادارہ برائے ترقی(ڈیفڈ)غربت کے اسباب سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی پروگرام میں تعاون فراہم کرتا ہے۔ڈیفڈ قدرتی اور انسان کے پیدا کردہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے بھی تعاون کرتا ہے۔
بھارت میں غربت
بھارت دنیا بھر کے غریبوں کی تہائی تعداد کا گھر ہے اور اس کی آبادی کا 80 فی صد بے حد غربت کا شکار ہے۔ اپنی ایک بلین آبادی کے لئے ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کی فراہمی کے لئےبھارت کو غربت میں کمی کرنا لازمی ہے۔ڈیفڈ کو یقین ہے کہ بھارت میں غربت کے بے پناہ چیلنج سے نمٹے بغیر دنیا ملینیم ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔ اس وجہ سے برطانیہ بھارت کے ساتھ اپنے ترقیاتی رابطے ملینیم ترقیاتی اہداف کے ٹارگٹ سال 2015 ء تک برقرار رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔
ہمارے بھارت پروگرام کا مقصد بھارتی حکومت کو اس کے غربت میں کمی کے ہدف کے حصول میں جو اس نے اپنے قومی منصوبے ( گیارھویں پنج سالہ منصوبے) میں مقرر کیا ہے اور ملینیم ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں مدد دینا ہے ۔
ڈیفڈ بھارت میں قومی سطح ( بھارتی حکومت کی مرکزی اسکیموں کے لئے) اور مدھیا پردیش، اوڑیسہ، بہار، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں ریاستی سطح پرکام کرتا ہے۔ڈیفڈ انڈیا نے نے کلیدی کثیر جہتی شراکت داروں جیسے، عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک یواین ڈی پی،یونیسیف کے ساتھ ٹرسٹ فنڈ قائم کئے ہیں تاکہ ان کی ترقیاتی سرگرمیوں میں تعاون کیا جا سکے۔
گزشتہ پانچ سال میں ڈیفڈ نے بھارت کو ایک بلین پاؤنڈ سے زیادہ کی گرانٹ دی ہے۔
ڈیفڈ کا بھارت میں ہیڈ آفس نئی دہلی میں اور بھوپال، بھوبنیشور اور کول کتہ میں ریاستی دفاتر ہیں اور 100 افراد پر مبنی عملہ پورے عزم کے ساتھ بھارت میں غربت کے طویل مدتی حل کے لئے کام کررہا ہے۔