ایڈوانس تلاش
image
عالمی امور
   
Last updated at 14:36 (UK time) 25 Jan 2010

برطانیہ کے پہلے مسلمان وزیر پاکستان کے دورے پر

 

بر طانیہ کے وزیر ہم آہنگی صادق خان ایم پی نے پاکستان کے دورے کے دوسرے روز وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، یونی ورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ایک مباحثے میں حصہ لیا اور بر طانوی عوام کے عطیات سے قائم ایک منصوبے کا جائزہ لیا۔

 

وزیر اعظم سے ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی جس میں پر تشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے طریقوں سے لے کر تجارت اور تعلیم کے موضوعات شامل تھے۔

 

ملاقات کے بعد انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا

 

" پاکستان اور بر طانیہ کو چند مشترک چیلنجز کا سامنا ہے۔وزیر اعظم نے ہمارے ساتھ مل کر پر تشدد انتہاپسندی کی روک تھام کے باب میں، جس کی چند کڑیاں پاکستان سے جاملتی ہیں، اپنے عزم کی تصدیق کی"۔

 

  اس کے بعد وہ اسلام آباد میں محی الدیں اسلامی یونیورسٹی گئے جہاں ان کی ملاقات 600 طلبہ سے ہوئی اور وہاں ان سے سوالات اور جوابات کا ایک سیشن ہوا۔

 

اس مباحثے کے بعد صادق خان نے کہا

 

" طلبہ کے ساتھ میرا بے تکلفانہ اور جامع تبادلہ خیال بڑا اہم ہے۔طلبہ نے چند شکایات کا ذکر کیا، میں نے ان میں سے کئی غلط فہمیوں کو دور کیا جو ان طلبہ کو بر طانیہ کی خارجہ پالیسی کے بارے میں تھیں۔ طلبہ کے ساتھ رابطہ بڑا ضروری اور اہم ہوتا ہےاور مجھے خوشی ہے کہ اس کھلے اور دیانتدارانہ مباحثے میں مجھے مثبت تبصرے سننے کا موقع ملا ہے"۔

 

بعد ازاں صادق خان اسلام آباد میں مسلم ہینڈز اسکول آف ایکسیلینس گئے، یہ پرائمری اسکول بر طانوی عوام کے عطیات سے چلا یا جاتا ہے۔ مسلم ہینڈز کئی علاقوں میں تعلیمی خدمات انجام دے رہی ہے، جس میں ناخواندگی، مقامی اسکولوں کی ناکافی تعداد ، غریب طلبہ کے لئے فنڈ کی کمی اور بالغ افراد کے لئے پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی شامل ہیں۔

 

بر طانوی وزیر نے کہا

 

اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے کئی بچے یتیم ہیں اور کئی بے پناہ غربت کا شکار ہیں۔بر طانوی شہریوں کی  دردمندی کے نتیجے میں یہ بچے جو شاید کبھی تعلیم حاصل نہ کر پاتے، اب پڑھنے لکھنے کی اہلیت اور وہ ہنرحاصل کر رہے ہیں جو انہیں سماجی دھارے میں سرگرم ہونے کا موقع دے گی"۔

 

اپنے دورے کے دوسرے دن انہوں نے حکومت پاکستان کے سینئیر ارکان سے ملاقات کی تاکہ بر طانیہ اور پاکستان میں پر تشدد انتہا پسندی کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 

صادق خان لندن کے سب سے پہلے منتخب مسلمان رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ اکستان سے آبائی تعلق رکھنے والے پہلے بر طانوی مسلمان وزیر ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔وہ شہری رہنماؤں اور مقامی حکومتی نمائندوں کے علاوہ کئی منصوبوں اور مساجد کا دورہ بھی کریں گے۔ صادق خان پر تشدد انتہا پسندی سے نمٹنے میں بر طانیہ کے کام کو،  جو کمیونٹی منصوبوں اور قومی اقر مقامی پیش قدمیوں کے ذریعے ہوئے ہیں، پاکستان کے ساتھ بانٹیں گے اور پاکستان کے ساتھ قریب تر تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیں گے۔

 

ان کا یہ دورہ پاکستان اور بر طانیہ میں آباد کمیونٹی کے درمیان رشتے کے بارے میں افہام و تفہیم کو گہرا کرنے کے لئے بھِی استعمال ہوگا۔تاکہ مسلمان کمیونٹیز کے ساتھ موثر کام کے مزید مواقع کو دریافت کیا جا سکے۔

 

وہ اپوا( آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن) کے گروپ سے ملاقات کریں گے جہاں انہیں یہ بتایا جائے گا کہ مسلمان خواتین کس طرح پر تشدد انتہا پسندی سے بچاؤ کے ایجنڈا میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور وہ انہیں بر طانیہ کی مسلمان خواتین کے قومی مشاورتی گروپ کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

 

وہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے مقبرے پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔

 

وہ یونیورسٹی کے دورے میں پروفیسروں اور طلبہ سے ملاقات کے دوران کئی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں یونیورسٹی کیمپسوں میں پر تشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے طریقے شامل ہیں۔

 

دورے کے پہلے روز بر طانوی وزیر صادق خان نے کہا

 

" پر تشدد انتہا پسندی کے ایجنڈا سے متعلق چند اہم امور کا جائزہ لینے کا یہ بہترین موقع ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے کی معلومات کو بانٹنے اور یہ جائزہ لینے کا موقع ملے گا کہ بر طانوی اور پاکستانی حکومتیں پر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے اور منافرت پھیلانے اور کمزور افراد کو ہدف بنانے والوں کو الگ تھلگ کرنے کی غرض سے کس طرح مزید تعاون کر سکتی ہیں"۔

 

اپوا کی خواتین اراکین سے ملاقات کے بعد صادق خان نے کہا

 

"ان خواتین سے ملاقات بڑی متاثر کن ہوتی ہے جو ایسی ثقافتی رسوم کو چیلنج کرنے کے لئے اٹھ کھڑی ہوتی ہیں جو عام شہریوں کو اس قدر نقصان پہنچا رہی ہوں۔خواتین گروپوں کی توانائی اور خوش امیدی بڑی حوصلہ افزا ہے"۔

 

کراچی میں دولت مشترکہ کے جنگی قبرستان کا جس میں 25000 سے زائد ان فوجیوں کی قبریں ہیں جو دوسری جنگ عظیم میں متحدہ ہندوستان کی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے مارے گئے تھے، معائنہ کر نے کے بعد انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا

 

"میں کراچی میں ان قبروں پر فاتحہ پڑھتے ہوئے عاجزی اور احترام محسوس کر رہا تھا۔ ہمارے لئے یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بر صغیر کے کئی لاکھ افراد نے برطانیہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ جنگوں میں حصہ لیا اور جانیں قربان کیں۔یہ ہیرو تمام مذاہب اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھتے تھے۔ اکثر افراد کو پہلی اور دوسری جنگ ہائے عظیم میں ان کے بزرگوں کی شاندار قربانیوں کا علم نہیں ہے"۔

 

دورے سے پہلے

 

کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے برطانوی پارلیمانی سٹیٹ انڈر سیکرٹری صادق خان ایم پی 6 سے 8اپریل 2009کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان وزیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

صادق خان کے دورے کا مقصد برطانوی مسلمان کمیونٹی کے ایک ممتاز رکن کی حیثیت سے یہاں اپنے تجربات کو بیان کرنااور پاکستان اور برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کے درمیان مضبوط تعلق  کے بارے میں برطانوی حکومت کی تفہیم کو گہراکرنا ہے۔ وہ مقامی کمیونٹی کے ایسے منصوبوں سے متعلق برطانیہ کے تجربات بھی بیان کریںگے جو انہوں نے متشدد انتہا پسندی کے انسداد اور مضبوط اور زیادہ ہم آہنگ کمیونٹیز کے قیام کے سلسلے میں حاصل کیے۔

 

اپنے دورے کے دوران وہ حکومت کے سینئر اراکین سے ملاقاتیں کریں گے اور ممتاز کمیونٹی رہنماؤں، طلبا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔ اس دوران وہ انسداد دہشت گردی، برطانیہ میں مسلمان اور پاکستانی کمیونٹیز کے کردار، اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کی اہمیت جیسے امور پر بات کریں گے۔

سٹیٹ انڈر سیکرٹری کے دورے سے پہلے حال ہی میں برطانیہ کے چند وزراء نے پاکستان کے دورے کیے تھے جس سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

 

ایڈیٹروں کے لیے نوٹ

 

1        کمیونٹیز اور مقامی حکومت کے شعبے میں صادق خان کی بطور پارلیمانی سٹیٹ انڈر سیکرٹری تقرری 5اکتوبر 2008کو ہوئی۔ ان کی خصوصی ذمہ داریوں میں کمیونٹی یک جہتی، فائر اور ریسکیو سروس، متشدد انتہا پسندی کی روک تھام، تخمینہ قیمت، عدالتی سروس اور پلاننگ، اور مقامی حکومت شامل ہیں۔ اس سے پہلے وہ قابل عزت جیک سٹرا ایم پی، کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹری تھے۔تب جیک سٹرامجلس وکلاء رعایاکے رہنما تھے۔ وہ 5مئی 2005کو ٹوٹنگ کے لیے لیبر ایم پی منتخب ہوئے۔

 

2                    ڈیپارٹمنٹ فار کمیونٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹ ایسی پالیسیاں تیار کرنے کا ذمہ دار ہے جو خوش حال، دیرپا اور فعال کمیونٹیز کے قیام کو ممکن بنائیں تاکہ ہر کسی کا معیار زندگی بہتر ہوسکے۔ ان میں رہائش، پبلک سروسز اور عوامی جگہوں کی بہتری، خلاف سماج رویہ اور انتہاپسندی کا انسداد، نسلی مساوات اور کمیونٹی یک جہتی جیسے انگلستان کے ایشوز شامل ہیں۔

 

صادق خان سے متعلق مزید معلومات اس ویب ایڈریس پر بھی دستیاب ہیں:  http://www.communities.gov.uk/profiles/corporate/sadiqkhan#biography

اور www.sadiqkhan.org.uk

برٹش ہائی کمیشن اور برطانیہ کے سینئر برطانوی افسروں کی تقریروں کے بارے میں مزید معلومات اس ایڈریس پر دستیاب ہیں:

ukinpakistan.fco.gov.uk

Contact: Jennifer Wilkes, Head of Press & Public Affairs Section, British High Commission, Islamabad; tel: 051 201 2884، email: bhcmedia@dsl.net.p