ایڈوانس تلاش
image
عالمی امور
   
Last updated at 14:49 (UK time) 22 Dec 2010

جبری شادی اور پڑھنے لکھنے میں معذوری

ایسے افراد کو جو پڑھنے لکھنے میں معذوری ( لرننگ ڈس ایبلٹی) کا شکار ہیں جبری شادی سے محفوظ رکھنے کے لئے وزارت خارجہ کے جبری شادی یونٹ نے ایک نئی رہنما گائیڈ شائع کی ہے۔

فورسڈ میرج اینڈ لرننگ ڈس ایبلٹیز:ملٹی ایجنسی پریکٹس گائیڈ لائنزکا مقصد فرنٹ لائن اہلکاروں کی رہنمائی ہے اور یہ اس مسئلے کے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں مدد دے گی اورپریکٹیشنرز کو اس پیچیدہ اور اکثر چھپائے جانے والے مسئلے کی علامات کی پہچان میں مدد دے گی اور کیسوں سے نمٹتے وقت انہیں کون سے اقدامات کرنا ہیں اس کا بھی تعین کردے گی۔

گائیڈ لرننگ ڈس ایبلٹی سے متعلق دوفلاحی اداروں این کرافٹ ٹرسٹ اور جوڈتھ ٹرسٹ سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔