برطانیہ کس طرح خواتین کو مختلف مسائل سےتحفظ اور ان سے نمٹنے کے لئے قوت فراہم کر سکتا ہے، اس بارے میں آپ بھی مشورے دیجئیے۔
برطانیہ ان پہلے ملکوں میں سے ایک ہےجنہوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 پر جو خواتین امن اور تحفظ کے بارے میں ہے، عملدرآمد کے لئے2006 ء میں قومی ایکشن منصوبہ (این اے پی) تشکیل دیا تھا۔ اس منصوبے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ برطانیہ کی نئی سرگرمیوں کی عکاسی ہو سکے، عالمی پیش رفت کو مدنطر رکھا جاسکے اور مستقبل میں ہماری کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
ہمارے منصوبوں پر نظر ثانی میں شہری معاشرے سے مشاورت ایک لازمی عنصر ہے۔ اسی لئے ہم اس مشاورت کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ خواتین، امن اور تحفظ کے ایجنڈا پرآپ کے تجربوں اور مہارت سے استفادہ کیا جا سکے۔
ہم اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اکتوبر 2010میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مذکورہ قرارداد کی 10 ویں سالگرہ سے پہلے ہم اس منصوبے کو عملدرآمد کے لئے تیار کر لیں۔
برائے مہربانی نیچے دی گئی دستاویز پر کلک کیجئیے اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کیجئیے۔ آپ کی رائے ہمارے لئے بڑی قیمتی ہے۔