ایڈوانس تلاش
image
عالمی امور
   

لندن سائبرفضاکانفرنس

دس سال کے ایک مختصر سے عرصے میں سائبر فضا نے ہماری زندگی اور کاروبار میں انقلاب پیدا کردیا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1995ء کے 16 ملین افراد سے آج  2 بلین ہو چکی ہے جن میں سے نصف سے زائد ترقی پزیر ملکوں میں ہیں۔

لندن کانفرنس کے مقاصد

لندن کے کوئین الزبتھ 11 سینٹر میں یہ لندن سائبر اسپیس کانفرنس یکم اور دو نومبر کو ہو رہی ہے۔ اس کی میزبانی سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ کر رہے ہیں۔اس میں دنیا بھر سے سائبر فضا سے متعلق اہم افراد جن میں حکومت، صنعت اور شہری معاشرے سے متعلق لوگ شامل ہونگے، بحث میں حصہ لیں گے جس کا مقصد ان زبردست مواقع کا تحفظ اور ترقی کی بہتراوراجتماعی افہام و تفہیم پیدا کرنا ہے۔

کانفرنس میں پیش ہونے والے خیالات اور تجاویز پر مبنی 'لندن ایجنڈا ' تشکیل دیا جائیگا، یہ منصوبہ ہمیں سائبر فضا کی بھرپورممکنہ قوت کو سمجھنے میں مدد دے گا جو ہمارے دور کا زبردست چلینج ہے۔

کانفرنس میں پانچ موضوعات پرتوجہ مرکوز کی جائیگی:

1-     معاشی نمو اور ترقی

کانفرنس کے شرکا جن موضوعات پر بحث کرینگے وہ یہ ہیں:

·          فکری ملکیت کے تحفظ اوررسائی، اختراع اور مارکیٹوں کی تخلیق کےدرمیاں صحیح توازن پیدا کرنا

·          حکومتی ضابطے اور صنعت کے اپنے ضابطے کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں

·          ضوابط اور مالیاتی نظم و نسق کی شفافیت اور پیش بینی اور ان کی تیزرفتاری سے تغیرپزیر ہوتی ٹیکنالوجی سے مطابقت کی اہمیت ۔

 

2-     سماجی فوائد

کانفرنس کے شرکا جن موضوعات پر بحث کرینگے وہ یہ ہیں:

·          اہم سماجی فوائد کیا ہیں اوراس قوت کے استعمال کے لئے کیا کیا جارہا ہے؟

·          علمی قوت اور انتظام کو کس طرح بڑھایاجائے؟

·          حکومتی سروس کی فراہمی کے امکانی فوائد کیا ہیں؟

·          جمہوری احتساب اور آزادی اظہار میں اضافے کے لئے مزید کیا کیا جاسکتا ہے؟

·          حکومت اس میں موثر ترین کردارکیسے ادا کر سکتی ہے؟

·          شہریوں کے تحفظ کے لئے اسٹیک ہولڈرز مزید کیا کر سکتے ہیں؟

3-     سائبر جرائم

کانفرنس کے شرکا جن موضوعات پر بحث کرینگے وہ یہ ہیں:

 

·          حکومتوں، صنعتوں اور افراد کے بیچ ذمے داری کا توازن کہاں ہوگا؟

·          عالمی کنونشنوں اور ماڈل ضوابط کا کردار

·          قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان زیادہ عملی تعاون کی گنجائش

 

4-     محفوظ اور بااعتماد دسترس

کانفرنس کے شرکا جن موضوعات پر بحث کرینگے وہ یہ ہیں:

·          عالمی مشغولیت اورلچک، پروٹوکول اور ٹیکنیکل معیار اور نیٹ ورک اور صارفین کی سکیورٹی کے اولین ترجیح ہونے کی ضمانت کیسے دی جائے؟

·          عوام میں خطرات کے شعور اور آن لائن رویے کے محفوظ ہونےکے بارے میں تعلیم کو[ خاص طور پر کمزور گروہوں کے لئے] کیسے فروغ دیا جائے؟

·          غلط استعمال کا بچاو کرنے کے ساتھ لوگوں کو بلا تعصب، جائز اور بگیر کسی مداخلت کے دسترس کی ضمانت کیسے دی جائے؟

·          ضوابط اور ذاتی ضابطے کے درمیاں درست توازن کیا ہے؟

·          اہم قومی انفرااسٹرکچر کے بیتر تحفظ میں کیا رکاوٹ ہے؟

·          کیاآن لائن پرائیویسی اور ڈیٹا تحفظ کے مزید ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے؟

5 -عالمی تحفظ

کانفرنس کے شرکا جن موضوعات پر بحث کرینگے وہ یہ ہیں:

·          سائبر تحفظ کے معاملے میں ایسا میکانزم جو ریاستوں کے درمیاں مسائل کا بچاو یا حل کر سکے۔

·          عالمی تحفظ اور تنازعات سے بچاو کے کام کے دوسرے شعبوں سے سبق لئے جائیں

·          طرز عمل کے لئے مناسب اصول

·          اس مباحثے کی پیش رفت کے لئے مناسب انتظامات۔

 

سائبر فضا کے مستقبل کے بارے میں اس مباحثے میں آپ بھی شامل ہوں

ہمارے ہیش ٹیگ #LondonCyber اور ٹوئٹر اکاونٹ @LondonCyber پر مزید تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔