Skip navigation

ملینیم ترقیاتی اہداف

 

اس سال ملینیم ترقیاتی اہداف مرکزی موضوع تھے جن کا تعین 2000 میں ملینیم کانفرنس میں کیاگیا تھا۔

ان اہداف کا مقصد دنیا بھر میں ترقی، صحت اور خوشحالی کی سطح کو 2015تک بلند کرنا ہے۔بر طانیہ دو طرفہ امداد دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔اس وقت وہ غیر ممالک میں سالانہ 85۔6 بلین پاؤنڈ ترقیاتی تعاون پر خرچ کر رہا ہے۔

 

 

ملینیم ترقیاتی اہداف کا حصول

 

فارن آفس منسٹر لارڈ میلوک۔براؤن نے 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کے دفاتر میں کئی میٹنگوں میں شرکت کی جو ملینیم ترقیاتی اہداف کے حصول کے طریقوں پر مر تکز تھیں۔

 

اس سے قبل انہوں نے دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بر طانیہ کی نمائندگی کی۔ یہ خاص اجلاس دولت مشترکہ ممالک میں ملینیم ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔اس میں بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات اور خوراک کے تحفظ پر جاری موجودہ عالمی بحث پر بھی گفتگو کی گئی۔