Skip navigation

ڈاکٹر کم ہاؤلزکی اقوام متحدہ کی میٹنگوں میں شرکت

 

فارن آفس منسٹر ڈاکٹر کم ہاؤلز نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی۔

پیر 22 ستمبر کو وہ مشرق وسطی امن عمل ایڈہاک لئیژاں کمیٹی کی میٹنگ میں مصروف رہے۔ یہ

 ایڈہاک لئیژان کمیٹی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لئے امداد کو مربوط بنانے کی غرض سے قائم کی گئی ہے۔اس کا مقصد امداد دینے والوں ، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینا بھی ہے۔

 

اس بار ایڈہاک لئیژاں کمیٹی کی میٹنگ میں کئی اہم نتائج حاصل ہوئے جن میں اراکین نے:

·        فلسطینی اداروں کی تعمیر کے لئےسیاسی اور اقتصادی تعاون کا اعادہ کیا

·        اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اقتصادی ترقی امن عمل کے لئے لازمی ہے

·        اتحاد اربعہ(کوآرٹیٹ) کے نمائندے(ٹونی بلئیر)سے تعاون کا اعادہ کیا

·        فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی تشکیل کے لئے امدادی ملکوں کی کوششوں کا خیر مقدم کیا

·        دوطرفہ جاری مذاکرات کے لئے تعاون کا اظہار کیا لیکن اتحاد اربعہ روڈ میپ کو پورا کرنے کی ذمے داریوں میں پیش رفت میں کمی پر تشویش ظاہر کی

·        اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی اور بین الاقوامی امداد دہندگان کے درمیان مضبوط تعاون، نقل و حرکت اور رسائی پر پابندیوں میں کمی ، سیکیورٹی کے شعبے میں مسلسل اصلاحات اور امداد دہندگان کے وعدوں کو ادائیگی میں بدلنےپر زور دیا۔

 

دن کے دوسرے حصے میں ڈاکٹر ہاؤلز نےمراکشی وزیر خارجہ طیب فاسی اور لبنانی وزیر خارجہ فوزی سلوخ سے علیحدہ علیحدہ تبادلہ خیال کیا۔

 

ڈاکٹر ہاؤلز نے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل امر موسی سے بھی ملاقات کی اور دیگر امور کے علاوہ مشرق وسطی امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو انہوں نے نیو کلئیر ٹیسٹ کے خلاف' ٹیسٹ پر پابندی کے جامع معاہدے' کے سلسلے میں وزرا کی میٹنگ میں شر کت کی۔