فارن سکریٹری کے پاکستان اور روس سے دو طرفہ مذاکرات
فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی مزید میٹنگوں میں شرکت کی۔انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے نیویارک میں بر طانوی مشن کے دفتر میں ملاقات کی اوردو طرفہ معاملات پر اعلانیہ اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے مختلف مو ضوعات پر گفتگو کی جن میں کاکیشیا کی صورتحال، ایران اور مشرق وسطی امن عمل شامل تھے۔
فارن سکریٹری نے صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگز کیں۔ فارن سکریٹری نے اسلام آباد میں حالیہ بم دھماکے پر ذاتی طور پر اظہار افسوس کیا اور انہوں نے کئی اہم امور پر گفتگو کی جن میں دہشت گر دی کی روک تھام کے لئے مشترکہ عزم ، افغانستان/ پاکستان کے درمیان مزید گہرے تعلقات اوروفاق کے بندو بستی علاقے(فاٹا) کے بارے میں پاکستان کی حکومت کے اجتماعی انداز کار کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بات چیت شامل تھی۔