وزارت خارجہ کی حکمت عملی: بہتر دنیا، بہتر برطانیہ
"برطانیہ 21ویں صدی میں عالمی مرکزبن سکتاہے اورہم اس کے لئے اپنا کردار اداکرنے میں ہمہ تن مصروف ہیں"۔
فارن سکریٹری ڈیوڈملی بینڈاور وزارت خارجہ کے مستقل انڈرسکریٹری پیٹر رکٹ
وزارت خارجہ کے لئے نیا تزویری فریم ورک
ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی عدم استحکام سے لے کر، وبائی امراض اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ ، قومی سلامتی اور خوشحالی کا دارومداردوسرے ممالک کے ساتھ ہمارےکام پر منحصر ہے۔
اس کے لئے ایک جدید اور موثر وزارت خارجہ و دولت مشترکہ کی ضرورت ہے جو اپنے دائرہ کار کے بارے میں واضح ہو اور اپنی توجہ وہاں مرکوزکرے جہاں وہ سب سے زیادہ تبدیلی لاسکتاہو۔
بڑے وسیع تبادلہ خیال کے بعدہم نے ایک نیاتزویری فریم ورک تیارکیا ہے جس سے ہمارے کام میں صراحت پیداہوئی ہے۔
اس فریم ورک کامرکزی نکتہ ایک نیا مشن بیان ہے"بہتردنیا بہتربرطانیہ"اور اس کااجرا یکم اپریل2008 کوکیاگیا تھا۔
فریم ورک کے تین حصے ہیں:
۔ عالمی نیٹ ورک: 1
ہمارے سفارتخانوںاور دفاتر اور ان کے عملے کالچکدار عالمی نیٹ ورک حکومت بر طانیہ کے تمام شعبوں کے لئے خدمات انجام دیتا ہے اوریہ ایک منفرداثاثہ ہے۔
ہم ایشیا اورمشرق وسطی کے لئے اپنے وسائل کی فراہمی جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے نئی پالیسی اہداف پر بہترعمل در آمد ہوسکے اور عالمی اقتصادی رحجانات کی عکاسی ہوسکے۔
مزیدمعلومات کے لئے ہمارا عالمی نیٹ ورک دیکھیئے
۔ اساسی خدمات: 2
برطانوی شہریوں اور کاروبار کے لئے ہماری 3 اساسی خدمات ہیں:
۰ برطانوی معیشت کی مدد
۰ بیرون ملک برطانوی شہریوں کی مدد
۰ برطانیہ کے لئے منظم مائیگریشن میں مدد
برطانوی شہریوں اور کاروبار کے لئے یہ خدمات ہم براہ راست فراہم کرتے ہیں اوریہ اکثردوسرے سر کاری شعبوں کی شراکت میں فراہم کی جاتی ہیں مثلایوکےٹریڈاینڈانوسٹمنٹ اور بارڈراینڈامیگریشن ایجنسی۔
پالیسی اہداف.3
اپنے فرائض میں رہنمائی کے لئے ہم نے 4 نئے پالیسی اہداف متعین کئے ہیں:
دہشت گردی اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور ان کے اسباب کی روک تھام .
تنازعات سے بچاؤ اور ان کا حل.
ایک کم کاربن،زیادہ پیداوار کی حامل عالمی معیشت کافروغ ۰
۰ موثر بین الاقوامی اداروں ،بالخصوص اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی ترقی
برطانیہ کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانےکے لئے یہ ہمای ترجیحات ہیں اور ان کے ذریعے ہم عالمی ماحول کی تشکیل کرتےہیں تاکہ ہمارے شہریوں کاتحفظ ہو، ہماری معیشت کوفروغ ہو اورہماری اقدارعام ہوں۔