جبری شادی کے بارے میں معلومات
جبری شا د ی کے ممکنہ شکا رافراد اورمتعلقہ عوامی حلقوں کے لۓ معلوما ت
جبری شا د ی یونٹ (FMU) برطانوی شہریوں کو بیرون ملک لے جا کر شا د ی پر مجبور کۓ جا نے کی کوششوں کو روکنے کا تہیہ کۓ ہوۓ ہے۔ اگر آپ کو شا د ی پر مجبور کۓ جا نے کا خطرہ ہے یا کسی اور کو یہ خطرہ لاحق ہے تو براہ کرم جلد از جلد ہما رے کسی کیس ورکر سے رابطہ کریں۔ جتنی جلد ہمیں کیس کے با رے میں معلوم ہو گا اتنی ہی زیا دہ مد د ہم کر سکیں گے۔ ہمارا ٹیلیفون نمبرہے: 0150 7008 020
جبری شا د ی کو واقع ہو نے سے پہلے روکنے کے لۓ ہمیں خا ص پلا ن بنا نا پڑتا ہے جس کے لۓ ہما را فون پر با ت کرنا ضروری ہے۔ البتہ آپکی دی ہوئ تما م معلومات راز میں رکھی جا ئیں گی۔
ہمارے کیس ورکرز ہر سا ل جبری شا د ی کے کئ سو کیس نمٹا تے ہیں اس لۓ وہ اس سے متعلق تما م ثقا فتی، سما جی اور جذ با تی مسا ئل سے بخوبی واقف ہیں۔
دستیا ب معلو ما ت کے متعلق مزید جا ننے کے لۓ ہما را کتا بچہ ''جبری شا د ی کیا ہے؟What is a Forced Marriage '' دیکھۓ۔ اس کی کا پی جبری شا د ی یونٹ سے 0151 7008 020 پر فون کر کے حا صل کی جا سکتی ہے۔
مد د کے لۓ علا قا ئ سروسز:
اپنا گھر( جسے جلد آنچل کے نام سے جا نا جا ئیگا) ( یہ نیو ہیم میں واقع ہے)4512547 0845 (ہیلپ لائن 24 گھنٹے موجود) ایشیائ زبانوں کی سہولت موجود۔
آ شیا نہ پرا جیکٹ: (لندن)0427 8539 020
آ شیا نہ(شیفیلڈ)5740 255 0114
ہمت گرائف ویمنز ایڈ Hemat Gryffe Women`s Aid (گلاسگو) 0859 353 0141
نیوہیم ایشئین ویمینز پراجیکٹ (لندن)0528 472 020
روشنی(نوٹنگھم ایشئین ویمینز ایڈ) 3450 948 0115 ( 24 گھنٹے)
کرما نروا نا ایشئین ویمینز پراجیکٹ 604098 01332 (24 گھنٹے، ویک اینڈ پر بھی مد د موجود)
( جبری شا دی کے شکا ر افرا د کی مد د کرنے والی علا قائ تنظیمیں جو یہا ں ا پنا نا م درج کرا نا چا ہیں جبری شا د ی یونٹ سے را بطہ کریں)
مجھے خطرہ ہے کہ جب میں رشتہ داروں سے ملنے بیرون ملک جاؤں گا/گی تو مجھے شا د ی پر مجبور کیا جا ئیگا۔ مجھے کیا کر نا چا ہیۓ؟
آ پ کو اچھی طرح سوچنا ہو گا کہ کیا آپ واقعی جا نا چا ہتے/چا ہتی ہیں
کیونکہ بیرون ملک جا نے کے بعد:
1۔ آپ تنہا ہونگے/ہونگی
2۔آپ کو جذ با تی د با ؤ کا سا منا کرنا پڑ سکتا ہے
3۔ ہو سکتا ہے آپ کی ہر وقت نگرا نی کی جاۓ
4۔ ہو سکتا ہے آپ کے پا س کوئ رقم نہ ہو
5۔ آپ کے پا س پا سپورٹ اور ٹکٹ نہ ہو
6۔ آپ ٹیلیفون سے بہت د ور ہوں
اس کے با وجود اگر آپ جا نا چا ہیں تو ضرور جا ئیں لیکن مند رجہ ذ یل معلوما ت ا پنے کسی قا بل اعتما د د وست کے پا س چھوڑ جا ئیں:
1۔ بیرون ملک جہا ں آپ کا قیا م ہو گا اس کا پورا پتا اور ٹیلیفون نمبر
2۔ اپنے پا سپورٹ کی تفصیل
3۔ جا نے اور واپسی کی فلا ئٹ کی تفصیل
اس کے علاوہ:
1۔ جس ملک میں جا رہے ہیں وہاں کے برٹش ہائ کمیشن/ ایمبیسی کا ٹیلیفون نمبر
2۔ اپنے ساتھہ کچھہ رقم لیجا نے کی کوشش کریں
3۔ جا نے سے پہلے فارن اینڈ کامن ویلتھہ آفس میں جبری شا د ی یونٹ سے رابطہ کریں