کیا جنیوا کنونشن اب بھی اہمیت رکھتے ہیں؟
برٹش ریڈ کراس اور وزارت خارجہ جنیوا کنونشن کی 60 ویں سالگرہ پر اس کے مستقبل کے بارے میں ایک مشترکہ اعلامیہ شائع کر رہے ہیں۔
جنیوا کنونشن کیا ہیں؟
جنیوا کنونشن 4 عالمی معاہدے ہیں جن میں تین اضافی پروٹوکول ہیں اور یہ جدید عالمی انسانی قانون کی اساس ہیں۔
- کنونشن - 1 میدان جنگ میں زخمی اور بیمار ہوجانے والے فوجیوں کی بہبودی سے متعلق ہے( یہ جنیوا کنونشن 1929 کی نظر ثانی اور بہتر کردہ شکل ہے)
- کنونشن - 2 سمندر میں بر سر پیکار زخمی اور بیمار یا جہاز کی تباہی کا شکار ہونے والے فوجیوں کی بہبودی سے متعلق ہے(یہ دا ہیگ کے 10 ویں کنونشن 1907 کی نظر ثانی شدہ اور بہتر شکل ہے)
- کنونشن - 3 جنگی قیدیوں کے ساتھ سلوک سے متعلق ہے(یہ جنیواکنونشن 1929 کی نظر ثانی شدہ اور بہتر شکل ہے)
- کنونشن - 4 جنگ کے زمانے میں سویلین افراد کے تحفظ سے متعلق ہے۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئیے
جنیوا کنونشن دنیا بھر میں لوگوں کی زندگی پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں؟
Recent news and events
2009کی پہلی چوتھائی میں 29 فی صد درخواست گزاروں کو پناہ کا حق دیا گیا
21/11/2009
برطانیہ کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ حقیقی پناہ گزینوں کو ایک محفوظ مقام فراہم کرتا آیا ہے
ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد
20/11/2009
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے
'میں یہاں گواہ کی حیثیت سے آیا ہوں'
19/11/2009
فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے افغانستان کے صدر حامد کرزائی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی