Skip navigation

جبری شادی کی روک تھام میں آپ کا مشورہ

 جبری شادی(سول پروٹیکشن ) ایکٹ2007 کے ذریعے حکومت کو قانونی رہنمائی جاری کرنے کا موقع ملتا ہے جس میں جبری شادی کے متعلقہ امور سے نمٹنے والی تمام ایجنسیوں کی ذمے داریاں متعین کردی جاتی ہیں۔

 

اس  مشاورت سے پریکٹیشنرز اور عوام کو رہنمائی کے ڈرافٹ پر تبصرے کا موقع میسر آتا ہے۔اس میں ان قانونی ضروریات کا خاکہ دیا جا تا ہے جنہیں اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایجنسیوں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے اور جو بچوں اور اثر پزیر بالغوں کے سلسلے میں ان کی مو جو دہ ذمے داریوں کی بنیاد پر تشکیل دی جاتی ہیں۔

 

یہ رہنما مشاورت جبری شادی کے خلاف جدوجہد میں نمایا ں کردار ادا کرے گی۔اس کے ذریعے متاثرہ افراد اور ممکنہ متاثرین کو رسپانس اور مدد ملنے کی یقین دہانی ہو سکے گی۔

 

مشاورت میں حصہ لینا

 

مشاورت میں حصہ لینے کے لئے ازراہ کرم ڈرافٹ گائیڈنس پڑھئیےاور اس کے بعد اس پر تبصرے کے لئے آن لائن مشاورتی فارم مکمل کیجیئے۔

 

اگر آپ آن لائن کی بجائے کاغذی فارم بھرنا چاہتے ہیں تو اس کے بھیجنے کا پتا ہے:

 

 Consultation Responses, Forced Marriage Unit, FCO,

 G/58 Old Admiralty Building, London SW1A 2PA

 

اس مشاورت سے متعلق آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو، یا آپ گائیڈنس کی کاغذی کاپی، یا کسی اور شکل میں کاپی (جیسےبریل، بڑے حروف یا آڈیو ٹیپ) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جبری شادی یونٹ سے رابطہ کیجیئے:

 

fmconsultation@fco.gov.uk