انسانی حقوق
انسانی حقوق کو بڑھاوا دینا برطانوی حکومت کی فارن پالیسی اور حفاطتی ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ ہمارا مصمم ارادہ ہے اور اہم کہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں ہم اپنا کردار ادا کریں۔ کچھ کا کہنا یہ کہ ہم ترقی پذیر ملکوں کی حکومتوں سے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ ہم نے انہیں غربت کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کی ہے۔ ان کہ کہنا ہے کہ سیاسی آزادی معاشی ترقی سے بڑھتی ہے۔
لیکن میری نظر میں یہ باتیں ایک ہی حصہ کے دو پہلو ہیں۔ ہمارا تجربہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ معاشی ترقی انسانی حقوق کے احترام کے بغیر ممکن نہیں حال ہی میں ای یو اور جی ایٹ نے جن امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے وہ ضروری ہیں ان کا استعمال کرنا چاہئے۔ لیکن جس طرح جی ایٹ کی حکومتوں کے سربراہوں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے صحیح طرز حکومت کا ہونا ضروری ہے جس میں قانون اور جمہوری قدروں کا احترام جن انحصار انسانی حقوق پر ہی انتہائی ضروری ہے-
انسانی حقوق برطانوی فارن پالیسی کا اہم حصہ ہیں اور برطانیہ مختلف بین الاقوامی تنظیموں اور باہمی تعلقات کے ذریعہ انسانی حقوق کے اداروں، سماجی آزادی اور جمہوریت جو ہم خود کے لئے برطانیہ میں چاہتے ہیں پھیلانا چاہتے ہیں- "انسانی حقوق کیا ہیں؟" والا حصہ انسانی حقوق کے فارن پالیسی کی جگہ کے متعلق ہے اور اس سلسلے میں اختلاف رائے کا تمام مسائل کو واضح کرتا ہے جو کہ اذیت دینا، مذہبی آزادی، سزائے موت بچوں کے حقوق اور اظہار خیال کی آزادی ہیں-
سابق فارن سیکرٹری رابن نے انسانی حقوق سن انیس سو اٹھانوے سے سالانہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی تمام رپورٹس "رپورٹس پیج" پر موجود ہیں۔
تمام برطانوی منسٹروں کے انسانی حقوق کے تعلق سے بیانات اور پریس ریلز 'نیوز سیکشن" سے حاصل کی جاسکتی ہیں-
انسانی حقوق جمہوریت اور صحیح طرزحکومت [ہیومن رائٹس، ڈیمو کریسی اینڈ گڈ گورننس پروگرام] ایک اہم ترین سلسلہ میں پالیسی کو عملی جامہ پہنانے میں اہم ذریعہ یہاں پر پروگرام کے مقاصد اور طریقہ کار اور فنڈنگ کے بارے میں پڑھا جاسکتا ہے۔