Skip navigation

دہشت گردی کی روک تھام، ہتھیاروں کا عدم پھیلاؤاور ان کے اسباب

 

اس پالیسی ہدف کی کارکردگی کو پی ایس اے1  (وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیار) اورپی ایس اے2 (بین الاقوامی دہشت گردی )کے ذریعے جانچا جاتا ہے۔

 

" میں یہاں شوشیے کے اس مقام پر بر طانیہ اور کینیڈا کے کام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس خطر ناک ڈھیر کو ضائع کرنے کی کوشش میں لندن اور اوٹاوا ہمارے ناگزیر ساتھی رہے ہیں"۔

 

یہ جملے سابق امریکی سینیٹر رچرڈ جی لوگر نے شوشیے کے کیمیائی ہتھیاروں کی تباہی کے مرکز کا اگست 2007 میں دورہ کرتے ہوئے کہے۔

 

جب وزارت خارجہ کے وزرا اور وزارت خارجہ بورڈ نے ہماری تزویری ترجیحات کا جائزہ لیاتو ہم پر یہ واضح ہو گیا تھا کہ دہشت گردی اوروسیع تباہی والے ہتھیار ہی صرف بر طانیہ کی سلامتی کے لئے سب سے بڑاخطرہ نہیں ہیں بلکہ جیسا کہ نئی سیکیورٹی حکمت عملی میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ دو وہ مقامات ہیں جہاں وزارت خارجہ اور اس کی پو سٹس کا نیٹ ورک ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔

 

ہمارا عزم ہے کہ:

 

بین الاقوامی دہشت گردی سے بر طانیہ اور بیرون ملک بر طانیہ کے مفادات کو لا حق خطرے میں کمی کی جائے

 

وسیع تباہی کے ہتھیاروں کے مواد کے پھیلاؤ اور اس کی فراہمی کی روک تھام کی جائے

 

تنازعات سے محفوظ رہنے کے لئے ہر قسم کے ہتھیاروں پر موثر کنٹرول کیا جائے اور تخفیف اسلحہ کی کوشش کی جائے۔

 

پچھلے سال دنیا بھر کا سفر کرنے کے دوران ، وہ انڈونیشیا ہو یا افغانستان یا مشرق وسطی میں نے بذات خود مشاہدہ کیا ہے کہ ہمارا عملہ اکثر بڑے مشکل اور مخدوش حالات میں کیا کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔وہ ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے نمٹنے والے کثیر جہتی اداروں کا استحکام ہو  یا ملک میں اور بیرون ملک دہشت گردوں کو مجرم قرار دینا ہو جو کہ وہ ہیں ، ہم اپنے قومی دفاع کے لئے حکومت میں اور حکومت سے باہر اپنے پارٹنروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پابند ہیں۔

                                                                                           ڈاکٹر کم ہاؤلز  وزیر مملکت

 

دہشت گردی کی روک تھام

حکومت کی دہشت گردی کی روک تھام کی حکمت عملی یہ ہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرے کو کم کیا جائے تاکہ بر طانوی عوام اپنی زندگی آزادانہ اور پورے اعتماد کے ساتھ گزار سکیں۔اس حکمت عملی کے خاص مقاصد یہ ہیں

ہتھیاروں کا عدم پھیلاؤ

وزارت خارجہ حکومت کی عدم پھیلاؤ حکمت عملی کی تشکیل اور اس پر عمل در آمد میں مرکزی کر دار ادا کرتی ہے۔اس سے مختصر اور طویل مدت دونوں قسم کے چیلنجز سامنے آتے ہیں جن میں سے کچھ نیچے دئیے گئے ہیں۔