ہمیں آرمز ٹریڈ ٹریٹی کی ضرورت کیوں ہے؟
اسلحے کی مارکیٹ روز بروزپیچیدہ اور عالمی سطح اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اسلحے کی بر آمد کے موجودہ علاقائی اور قومی کنٹرول نظام مکمل عالمی تحفظ فراہم نہیں کرتے اور اکثر ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے جس سے ایک خلا پیدا ہوتا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر اسلحے کی ناجائز خرید و فروخت ممکن ہوجاتی ہے۔ایک عالمی آرمز ٹریڈ ٹریٹی اس خلا کو بند کر سکتی ہے۔
اسلحے کی تجارت کے لئے بہتر بین الاقوامی معیار
موجودہ بر آمداتی لائسنسوں کے نظام میں مطابقت نہ ہونے سے غیر یقینی کیفیت پیدا ہوتی ہے جس سےمندرجہ ذیل پر اثر پڑتا ہے:
۰ ہتھیاروں کا تجارتی فروغ
۰ تحقیق میں سرمایہ کاری
۰ بین الاقوامی تعاون اور پیداوار
اور قانونی بر آمدات کی منظوری میں تاخیر پیدا ہوتی ہے۔
اگر تمام ملک بر آمداتی کنٹرول کے لئے ایک جیسا معیار اپنا لیں تو وہ اسلحے کی تجارت کے لئےمزید، سادہ، شفاف اور با مقصد ہو جائے گا۔یہ اسلحے کی پیداوار اور برآمداتی فروخت دونوں کے لئے بہتر ہوگا۔