ہر ریاست اسلحے کی بر آمدات کے اپنے کنٹرول برقرار رکھے گی لیکن اسے اسلحے کی بر آمدات کے ہر انفرادی کیس کو ٹریٹی کے تحت مقر ر کئے گئے معیار پر پرکھنے کا قانونی طور سے پابند کیا جائیگا۔
یہ معیار انسانی حقوق کی پامالی، بین الاقوامی انسانی قوانین کی بر قراری اور استحکام، خوشحالی اور سلامتی کے فروغ کے باب میں عائد موجودہ ذمے داریوں اور عہد کی بنیاد پر ہوگا۔
ریاستوں کو اسلحے کی منتقلی کی جانچ اور منظوری پیشگی اور تحریری طور پر کرنا ہوگی۔
ٹریٹی کا نفاذ کیسے کیا جائےگا؟
آرمز ٹریڈ ٹریٹی کے لئے بین الاقوامی سظے پر وسیع حمایت پائی جاتی ہے
اقوام متحدہ میں 100 ملکوں نے ٹریٹی کے بارے میں اپنی رائے پیش کردی ہے(جو کہ ایک ریکارڈ تعداد ہے)
ٹریٹی کے قابل عمل ہونے کا اندازہ لگانے کے لئے اقوام متحدہ کی قرارداد کے حق میں 153 ملکوں نے ووٹ دئیے ہیں۔