Skip navigation

بہتر دنیا، بہتر بر طانیہ

 

ماحولیاتی تبدیلی اور مالی استحکام سے لےکر صحت کے لئےخطرناک وباؤں اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ تک، قومی سلامتی اور خوشحالی کا دارومدار دوسرے ملکوں کے ساتھ ہمارے مل جل کر کام کرنے پر ہے ۔عالمی ترقی سے بر طانیہ کو بہتری کے لئے تبدیلی لانے میں مدد ملے گی اورحقیقی تبدیلی

بر پا کرنے کے لئے بر طانیہ کے پاس حکومتی سطح پرنیزکاروباری اور رضاکار شعبے میٰں وسائل موجود ہیں۔

 

اس کے لئے ایک ماڈرن اور موثر فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس درکار ہے جو اپنے کردار کے بارے میں مکمل طور سے آگاہ ہو اور اپنی کوششوں کو اس طرف مر کوز کر سکے جہاں سب سے زیادہ فرق پیدا کیا جاسکتا ہو ۔ وسیع بحث مباحثوں کے بعد ہم نےحکمت عملی کا ایک نیا فریم ورک تیار کیا ہےجو فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے کاموں کی وضاحت کر دیتا ہے ۔

 

نیا فریم ورک: ایک عالمی نیٹ ورک جو پوری حکومت کے لئے، بر طانوی شہریوں اور کاروباروں کے لئے  لازمی سروسز اور فارن آفس کے فرائض میں رہنمائی کے لئے چار نئےپالیسی اہداف کے لئے کار آمد ہو ۔

ایف سی او کا عالمی نیٹ ورک بر طانیہ کے لئے ایک منفرد اثاثہ ہے ۔ہم وسائل کی ایشیا اور مشرق وسطی منتقلی جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے نئے پالیسی اہداف پر بہتر کام ہو سکے اور عالمی اقتصادی رحجانات کی عکاسی ہو سکے۔

 

پالیسی عزائم

 

دہشت گردی ، ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور ان کے اسباب کی روک تھام

 

بر طانیہ اور اس کے سمندر پار مفادات کو لاحق عالمی دہشت گردی کے خطرات میں کمی لانا

 

وسیع پیمانے پر تباہی مچانےوالے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور ان کی فراہمی کے ذرائع پر قابو پانا

 

تمام ہتھیاروں پر موثر کنٹرول کو یقینی بنانا اور  تصادم کے خطرے کو کم کرنے کے لئے تخفیف اسلحہ کی جستجو

 

تنازع کی روک تھام اور اس کا حل

 

۔تنازع کی روک تھام زیادہ موثر قومی اور بین الاقوامی عمل کے ذریعے کرنا

۔ انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور گڈ گورننس کو فروغ دینا

۔تنازع کا حل جس میں امن قائم رکھنے، تنازع کے حل ہو جانے کے بعدپائیدار استحکام اور امن کی تعمیرکے لئے ا یک منظم شہری وفوجی اندازنظرکا استعمال شامل ہے۔

                    

ایک کم کاربن ، زیادہ پیداوار والی عالمی معیشت کو آگے بڑھانا

 

۔کم کاربن کی جانب سرمایہ کاری کے تیزرفتار رحجان پیدا کرنے اور2012 کے

بعد کے لئےپر عزم ماحولیاتی معاہدے کے لئے صورتحال ہموار کرنا۔

۔مختلف ذرائع سے فراہمی اور موثر عالمی استعمال کے ذریعے بر طانیہ کے لئے توانائ کے تحفظ میں اضافہ کرنا۔

۔ایک کھلی معیشت کے قیام اور ملینیم ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لئےبین الاقوامی کمٹ منٹ میں اضافہ کرنا۔

 

موثر بین الاقوامی اداروں کی نشونما جس میںاقوام متحدہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔

 

۔ ایک ایسے بین الاقوامی نظام کو فروغ جس میں گلو بلائزیشن کے مواقع اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ہو۔

۔ ایک موثر، مستعد اور قابل رسائی اور نمائندہ بین الاقوامی نظام کے لئے کا کرنا جس کی بنیاد اہم اقدار پر ہو۔

۔ ایک ایسی یورپی یونین کو فروغ دینا جو اپنے شہریوں کے لئے عالمی چیلنجز کے حوالے سےوسائل فراہم کر سکے۔

 

لازمی سروسز

بر طانوی معیشت کو تقویت دینا

 

۔بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی بر طانوی کی کاروباری کارکر دگی کو یوکے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کے ذریعے تعاون فراہم کرنا۔

۔ بیش قیمت اور اعلی معیار  کی بیرونی سرمایہ کاری کی براہ راست فراہمی جس سے بر طانیہ میں انتہائی معلوماتی اقتصادی سر گر می میں اضافہ ہو ۔

۔ بیرون ملک بڑی مارکیٹوں کے اہم شعبوں میں ایک پسندیدہ بین الاقوامی بزنس پارٹنر کی حیثیت سے بر طانیہ کی ساکھ کو بہتر بنانا۔

 

www.uktradeinvest.gov.uk

بیرون ملک بر طانوی شہریوں کی مدد

 

۔ بیرون ملک مشکلات سے دو چار بر طانوی شہریوں کی مدد خواہ وہ جرائم کا شکار ہوئے ہوں، بیماری یا کسی اور غیر متوقع صورتحال سے دوچار ہو گئے ہوں۔

۔بیرون ملک بر طانوی شہریوں کو در پیش کسی بڑے سانحے کے سلسلے میں کارروائی کرنا۔

۔ ہماری بیرون ملک پوسٹوں کے ذریعے بر طانوی شہریوں کو پاسپورٹ اور دوسری دستاویز فراہم کر نا۔

 

www.fco.gov.uk/travel


بر طانیہ کے لئے منظم مائگریشن کا بندوبست کرنا

 

۔ ایک مضبوط مائگریشن اور ویزا پالیسی کے ذریعے یہ یقینی بنانا کہ بر طانیہ کی سرحدیں ان افراد کے لئے کھلی ہوئی ہوں جو صلاحیتوں، کاروبار اور تخلیقی صلاحیت ساتھ لائیں اور ان فراد کے لئے بند ہوں جو ضرر پہنثائیں یا غیر قانونی طریقے سے داخل ہونا چاہتے ہوں۔

۔ قیدیوں،  ناکام اسائلم سیکروں اور امیگریشن کی خلاف ورزی کرنے والے دوسرے عناصر کی واپسی کے لئےدوسرے ملکوںسے پائیدار انتظامات کر نا۔

۔ یورپی یونین اور دوسرے پارٹنروں کے ساتھ موثر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا تاکہ بر طانیہ کے سرحدی اور امیگریشن سے متعلق مقاصد کو تقویت مل سکے۔

 

نیٹ ورک

 

۔ لازمی سروسزکی فراہمی اور حکومت کی بین الاقوامی پالیسیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے ۔

۔ 140 ملکوں میں 260 سے زیادہ سفارتخانے اور قونصلیٹ ہیں۔

۔14 اوورسیز علاقوں میں سیکیورٹی اور گڈ گورننس کی ذمے داری۔