Skip navigation

سوائن فلو اور برطانوی شہری

دنیا بھر میں سوائن فلو (ایح ون این ون)کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی وبائی الرٹ سطح اس وقت فیز 6 پر پہنچ چکی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انسان سے انسان کو لگنے والے اس وائرس کا اثر عالمی ادارہ صحت کے ایک سے زیادہ خطے میں ہھیل چکا ہے۔الرٹ کا یہ فیز اس کی جغرافیائی حدود کو ظاہر کرتا ہے اس کی شدت کو نہیں۔

 

چند ملکوں نے ان افراد کے لئے قرنطینہ کی پابندی عائد کر دی ہے جو فلو والے علاقوں سے آئے ہوں اور ایک کیس میں تو اس ہوٹل پر یہ پابندی لگا دی گئی جہاں اس فلو کا شکار ایک شخص ٹہرا ہوا تھا۔جن بر طانوی شہریوں کو بیرون ملک قرنطینہ کا شکار ہونا پڑے انہیں چاہئیے کہ وہ قریبی ایمبیسی یا کونسلیٹ سے رابطہ کریں تاکہ انہیں کونسلر مدد فراہم کی جا سکے، اگرچہ قرنطینہ کی وجہ سے ان تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔

 

اگر آپ کو سانس کی کوئی تکلیف ہے تو آپ سفر ملتوی کردیں۔اگر آپ بیرون ملک مقیم ہیں یا سفر کا ارادہ ہے تو خود کو لوکیٹ پر رجسٹر کر لیجئیے تاکہ اگر ہمارے سفری مشورے میں کوئی نمایاں تبدیلی آئے تو ہم آپ کو باخبر کر سکیں۔

 

عالمی ادارہ صحت سوائن فلو کے باب میں عالمی ردعمل کو مربوط کئے ہوئے ہے اور انفلوئنزا کی وبا کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔اس سلسلے میں جامع معلومات اور تازہ ترین صورتحال کے لئے عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ دیکھئیے۔

 

مزید تفصیلات انگریزی میں موجود ہیں