Skip navigation

برطانوی ایشن میوزک اسٹارز ’جانئے، جانے سے پہلے‘ مہم کو فروغ دیں گے

 

ممتاز برطانوی ایشیائی میوزک اسٹارز ایچ دھمی، ممزی اسٹرینجر، رشی رچ اور ویرونیکا کی ہمراہی میں ’جانئے، جانے سے پہلے‘( know before you go )مہم اسی سال گنرزبری پارک میں منعقد ہونے والے لندن میلہ میں شامل ہوگی تاکہ سیاحوں کو اس بات کی اہمیت کے بارے میں بتایا جا سکے کہ انہیں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور دوسرے جنوبی ایشیائی ملکوں میں جانے سے پہلے مکمل تیاری کرنی چاہئے۔

 

 ایچ دھمی، ممزی اور مہم کے نمائندے لندن میلہ میں شرکا سے بات کریں گے۔ برطانیہ کا یہ سب سے بڑا برطانوی ایشیائی میلہ 16اگست اتوار کو 12سے 8بجے تک جاری رہے گا۔ یہ ٹیم بی بی سی ایشین نیٹ ورک مکس ٹینٹ کے برابر موجود ہوگی اور اس بات کو ترویج دینے کی کوشش کرے گی کہ سیاح سفری انشورنس حاصل کریں اور باہر جانے سے پہلے ضروری طبی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

جنوبی ایشیا میں آمدو رفت کے لیے عام استعمال ہونے والے برانڈڈ رکشے میلے کے شرکاکو گیٹ نمبر 4سے پارک کے قرب و جوا ر تک مفت سواری فراہم کریں گے۔ اسٹینڈ پر میلہ کے شرکاء کو میوزک کے سٹارز سے ملنے کا موقع ملے گا۔ وہ ایک آئی پوڈ اورنینو جیت سکیں گے اور سفر کے بارے میں مفت مشورہ بھی حاصل کرپائیں گے۔ وہاں گوُڈی بیگز بھی دیئے جائیں گے جن میں پاسپورٹ ہولڈرز، سامان پر لگانے والے ٹیگز، پین اور ہدایتی کتابچے موجود ہوں گے۔

 

ایچ دھمی نے اس موقع پر کہا ،’’میں اس موضوع پر اپنے تجربے کی روشنی میں بات کرسکتا ہوں کیوں کہ جب میں بچہ تھا تو انڈیا میں پانی کی آلودگی سے بیمار ہوگیا تھا۔ مجھے لندن واپس لانا پڑا اور تب چھوٹی عمر ہی میں مجھے احساس ہوا کہ یہ صورت حال کتنی مہنگی اور تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔ یہ صورت حال میرے جاننے والے کئی لوگوں کو بھی پیش آئی ہے ۔ لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ اس سب کچھ کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔ اسی لیے میں سب سے کہتا ہوں کہ ملک سے باہر جانے سے پہلے ’ایف سی او ٹریول گائیڈ‘ ضرور دیکھیں۔ ‘‘

 

ایف سی او کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی ایشیا، پاکستان اور بھارت جیسے ملک سیاحوں کے لئے ان پہلی بیس منزلوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں لوگوں کو برطانوی سفارت خانے سے مدد کی ضرورت پڑتی ہے یاتو ان کے پاسپورٹ گم ہوگئے یا ان سے چھین لیے گئے۔

 

 2008میں بھارت جانے والے 692سیاحوں نے وہاں قیام کے دوران اپنی مشکلات کے حل کے لیے ایف سی او سے رجوع کیا۔ ان میں 59فیصد سیاحوں کے پاسپورٹ گم ہوگئے یا ان سے چھین لیے گئے تھے۔

 

ان میں 54فیصد کیسز میں پاکستان میں آنے والے برطانوی سیاحوں کو جبری شادیوں، بچوں کے ساتھ زیادتی، لوگوں کے گم ہونے اور حملے جیسے ایشوز کا سامنا ہوتا ہے۔ (یہ اعداد و شمار اپریل 08تا مارچ 09 کے دورانیے سے متعلق ایف سی او کونسلر اسسٹنس ڈیٹا سے حاصل کیے گئے ہیں)۔

)

ایف سی او میں ’جانئے، جانے سے پہلے‘کمپین کے منیجر جیس پرشاد نے اس موقعہ پر کہا کہ ’’ہزاروں برطانوی ایشیائی لوگ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا جاتے ہیں خاص کر اپنے خاندان اور دوستوں سے ملنے کے لیے۔ زیادہ تر کسی دشواری کے بغیر سفر مکمل کرتے ہیں۔ جو لوگ سفر کی تیاری صحیح نہیں کرتے، انھیں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ جیسے ملیریا میں مبتلا ہوجانا خاص طور پر جب کہ وہ یہ سمجھے ہوئے ہوتے ہیں کہ بیماری سے بچاؤ کے لیے انھوں نے احتیاطی تدابیر کرلی ہیں۔ بہت سی مشکلات سے بچاؤ ممکن ہے۔ اسی لیے ہم لوگوں سے اصرار کرتے ہیں کہ وہ جانے سے پہلے’ایف سی او ٹریول گائیڈ‘ ضرور دیکھیں تاکہ ان کا سفر ممکنہ حد تک پرلطف ہو"۔

 

ملیریا اویئرنس کمپین‘ کی فراہم کردہ کیس سٹڈیز۔

 

مدیران کے لیے نوٹس:

 

l         جانئے، جانے سے پہلے‘مہم

 

ایف سی او کی موجودہ ’جانئے، جانے سے پہلے‘مہم برطانوی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کے لیے پوری تیاری کریں تاکہ مشکلات میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔ اس کمپین کا ہدف تعلیمی سال میں آنے والے وقفوں کے دوران سفر کرنے والے طلبا سے لے کر چھٹی منانے والے، کھیلوں کے شائقین سے لے کر پرانے سیاح اور ایسے لوگ ہیں جو اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملنے جاتے ہیں۔ اپنے پیغامات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے یہ مہم سیاحت کی صنعت سے جڑے ہوئے تقریباً300پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

 

ایچ دھمی ممتاز برطانوی ایشین گلوکار اور انعام یافتہ ہے جب کہ 2008میں اسے ایشین میوزک ایوارڈز میں ’بیسٹ ایکٹ‘ ایوارڈ بھی ملا۔

 

            رشی رچ بین الاقوامی شہرت کا حامل پروڈیوسر ہے جس نے جے شان اور جگی ڈی جیسے آرٹسٹوں کو متعارف کرایا۔ مزید یہ کہ رشی نے بہت سے اہم گلوکاروں کے لیے پروڈکشنز کی ہیں۔ ان گلوکاروں میں میڈونا، برٹنی سپیئرز، میری جے بلیج اور برطانوی آرٹسٹ کریگ ڈیوڈ، ناتھن اور مس- ٹیک شامل ہیں۔

 

            ممزی اسٹرینجر ابھرتا ہوا مشرقی لندن کا سٹار ہے۔ خاندانی نام محمد ممیت احمد ہے۔ ممزی نے اسٹیریو نیشن اور بالی وڈ کے پروڈیوسر اور لیجنڈ انوملک کے ساتھ بھی کام کیا ہے.

 

      ویرونیکا ممتاز برطانوی گلوکارہ ہے۔ اس نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں جن میں یش راج فلمز کے لیے ’ہم تم ‘ ریکارڈ کرایا جو بہت مقبول ہوا۔ اس البم کی اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ 80لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں اور ہر ایشین بل بورڈ پر یہ پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔ ویرونیکا نے ’بیسٹ فی میل ایکٹ ‘ کے طور پر یوکے ایشن میوزک ایوارڈز (اے ایم ایز)، ’فیورٹ فی میل‘ کی حیثیت سے یوکے ایشین پاپ اینڈ میڈیا ایواڈزاور ’بیسٹ فی میل آرٹسٹ‘ کی حیثیت سے مووی باکس ایوارڈز بھی جیتا۔