Skip navigation

فنڈنگ پروگرام

وزارت خارجہ کے پاس کئی فنڈنگ پروگرام ہیں۔ ان میں سے ہر ایک ہمارے پالیسی اہداف کے حصول کے لئے ہماری کوششوں میں معاونت کرتا ہے۔

 

یہاں ہمارے خاص فنڈنگ پروگراموں کا خاکہ دیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے لنکس کو کلک کر سکتے ہیں۔

 

اسٹریٹجک پروگرام فنڈان شعبوں میں عالمی مسائل پر کارروائی کو فروغ دینے کے لئے ہے جن کی بر طانیہ کے لئے تزویری اہمیت ہے۔

 

تنازعات کی روک تھام اور ان کے سلسلے میں بر طانیہ کی کوششوں کو موثر بنانے کے لئے 2001 میں کانفلکٹ پریونشن پولز بنائے گئے۔ ان میں ایک پول سب صحارا افریقہ کے لئے اور ایک باقی دنیا کے لئے ہے۔ دونوں مشترکہ طور پر وزارت دفاع اور ڈیفڈ کے تحت ہیں۔

 

 اس کے علاوہ ایف سی او کی اسکالر شپس اور فیلو شپس ہیں ۔ یہ مستقبل کے رہنماؤں ، رائے عامہ کی تشکیل کرنے والوں اور فیصلہ سازوں کے لئے ہیں جو بر طانیہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 

اسٹریٹجک پروگرام فنڈ

اسٹریٹجک پروگرام فنڈ( جو پہلے گلوبل اپارچونٹیز فنڈ کہلاتا تھا2003 میں حکومت کے عالمی اہداف کے لئے تشکیل دیا گیا تھا۔

اسکالر شپس اور فیلو شپس

ایف سی او کے تحت دئیے جانے والےاسکالر شپس اور فیلو شپس کے بارے میں معلومات

کانفلکٹ پریونشن(تنازعات کی روک تھام) پولز

کانفلکٹ پریونشن(تنازعات کی روک تھام) پولزکے بارے میں معلومات

عوامی سفارتکاری

وزارت خارجہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئےسمندر پار ملکوں میں عوام کے ساتھ کیسے رابطہ رکھتی ہے