Skip navigation

ڈیوڈملی بینڈ ۔ ایم پی

David Miliband, Foreign Secretary

    ڈیوڈ ملی بینڈ جون میں فارن اینڈ کامن ویلتھ سکریٹری مقرر ہوئے۔  اس سے پہلے وہ مئ2006سےجون2007ء تک فوڈ اینوائرنمنٹ اور رورل افئیرز میں سکریٹری آف اسٹیٹ تھے ۔

 

وہ مئی2005ءمیں کابینہ میں کمیونٹیزاور لوکل گورنمنٹ منسٹرکی حیثیت سے داخل ہو ئے جہاں وہ ہاؤسنگ،پلاننگ ،ری جنریشن اورلوکل گورنمنٹ میں نائب وزیراعظم کی معاونت کرتے رہے۔
وہ دسمبر2004ءمیں کابینہ آفس منسٹر مقرر ہوئے اور اس سے پہلے جون 2002ءمیں وہ منسٹرآف اسٹیٹبرائے اسکولز کے عہدے پرتعینات ہوئےتھے۔ڈیوڈملی بینڈ 2001ء سےساؤتھ شیلڈزسے رکنپارلیمنٹ ہیں
 
 

ڈیوڈ وزیر اعظم کے پالیسی یونٹ کے سربراہ رہے ہیں اور1990ءکی دہائ میں اپوزیشن لیڈرآفس میں ہیڈآف پالیسی کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔ 1989ء سے 1994 ء تک وہ پبلک پالیسی ریسرچ    انسٹی ٹیوٹ میں فیلو ریسرچرتھے،اور 1992ء سے 1994ءتک کمیشن برائے سماجی انصاف کےسکریٹری بھی تھے۔

 

فارن سکریٹری 15جولائی 1965ء کوپیداہوئے اورہیوراسٹاک کمپری ہینسو اسکول لندن میں تعلیم پائی

کارپس کرسٹی کالج آکسفورڈسے فلسفے، سیاسیات اورمعاشیات میں فرسٹ کلاس آنرز ڈگری کے بعدانہوں نے کینیڈی اسکالر کی حیثیت سےمیساچوسٹس انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے پولیٹکل سائنس میں ماسٹر زکیا۔

وہ ساؤتھ شیلڈزفٹ بال کلب کے صدرہیں اور وائٹ لیز اورکلیڈن سوشل کلبوںکے ممبربھی ہیں۔ ان کی رفیقہ حیات لوئیس شیکلٹن وائلن نواز ہیں اور ان دونوں کے دوبیٹے ہیں۔

 

ذمےداریاں

 

فارن اینڈکامن ویلتھ آفس کی  کارکردگی کی مجموعی ذمے داری

پالیسی پلاننگ اورریسرچ کاتجزیہ

کمیونی کیشنز

اعزازات

وائٹ ہال لیژاں

 

 

 

 

 




یو ٹیوب

ڈیوڈملی بینڈ کے تازہ ترین یو ٹیوب کلپس

تصاویر

ڈیوڈملی بینڈکی تازہ ترین تصاویر کے لئےفلکر

مفیدلنکس

ڈیوڈ ملی بینڈکی ویب سائٹ