Skip navigation

بر طانیہ کے نوجوان مسلمان

 

ریڈیکل مڈل وے مسلمانوں کی ایک ایسی تحریک ہے جو اسلام کے مرکزی دھارے کو نوجوان بر طانوی مسلمانوں سے متعلق بنانے کے لئے وقف ہے۔

 

اس کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی ایک متحرک، سرگرم اور متناسب تفہیم کو حرکت میں لایا جائے۔

 

نوجوان مسلمانوں کے زیر انتظام

 

یہ 2005 میں شروع ہوئی، اس کی مالی سر پرستی زیادہ تر وزارت خارجہ اور کمیونٹیز و لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کرتے ہیں۔ اس کا انتظام نوجوان بر طانوی مسلمان مختلف اسلامی تنظیموں کی پارٹنر شپ میں کرتے ہیں۔

 

ان کی جدوجہد کے لئے فنڈ نگ بہت اہم ہےلیکن آر ایم ڈبلیو کا کہنا ہے" ہم نے اپنے عطیات دہندگان پر یہ سختی سے واضح کر دیا ہے کہ فنڈنگ سے ہمارے اسکالرز کی خودمختاری متاثر نہیں ہونا چاہیئیے"۔

 

اس کا اپنے تعاون کنندگان کے نام پیغام یہ بھی واضح کرتا ہے کہ"یہ خودمختاری اس امر کی بھی ضامن ہے کہ ہماری سر گر میاں مسلمان کمیونٹیز کے بہترین مفاد کے تابع ہیں"۔

 

مسلمان اسکالرز کو اکھٹا کرنا

 

یہ تنظیم بر طانیہ میں کام کرتی ہے اور پچھلے تین سال میں اس نے دنیا بھر سے ممتاز ترین مسلمان اسکالرز کو بر طانیہ مدعو کیا ہے کہ وہ نوجوان بر طانوی مسلمانوں سے خطاب کریں۔

 

ان کی گفتگو کا ایک اہم ترین موضوع یہ رہا ہے کہ ایک نوجوان، بر طانوی مسلمان سے کیا مراد ہے۔وہ لاعلمی کو مسلمان کمیونٹیز میں' درمیانے راستے' کی دلیل کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

 

آر ایم ڈبلیو کا کہنا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ مو ثر مبا حثہ ہمیشہ اہل اسکالرزکی قیادت میں ہو۔ انتہا پسند نظریات کو چیلنج کیا جائے اور متبادل پیش کئے جائیں اور نوجوان مسلمانوں کے انتہاپسندی اور شدت پسندی سے متاثرہ ذہن کو موڑا جائے۔

 

تنظیم اپنے پیغامات کو نہصرف اپنی ویب سائٹ کے ذریعے بلکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے وسائل مثلا ایم پی 3، پوڈ کاسٹ، وڈیو اور یو ٹیوب کے ذریعے بھی عام کر رہی ہے۔

 

ممتاز اسکالر

 

تنظیم کے ایک ممتاز اسکالر شیخ عبداللہ بن بیان نے آر ایم ڈبلیو ویب سائٹ کے ذریعے نوجوانوں کے مشکل سوالات کے جواب دئیے ہیں۔ ان سوالات کا موضوع تعلیم، شریعہ قانون، معافی اور موسیقی سے لے کر سواد اعظم کی فکر سے متعلق تھا۔

 

آر ایم ڈبلیو نے اب تک 15 بڑے دوروں کا انتظام کیا ہے جن میں اسکالرز کو نوجوانوں سے خطاب کی دعوت دی گئی جس میں 60،000 نوجوان مرد اور خواتین نے شر کت کی۔

 

یہ اسکالرز دنیا بھر سے مدعو کئے گئے ۔ان میں مصر، امریکا، یمن، کینیڈا ، بو سنیا اور جرمنی شامل ہیں۔

 

اس سال یہ تنظیم روڈ شو کا ایک سلسلہ منعقد کر رہی ہے جس میں ممتاز مسلمان اسکالرز، مفکرین اور مسلمان شخصیات شر کا کے ساتھ مباحثوں، سیمینار، تبادلہ خیال اور آمنے سامنے گفتگو کریں گی۔

 

چلتے پھرتےرابطہ

 

وہ چلتے پھرتے 'کباب شاپس' میں گفتگو کرتے ہوئے، رضاکار تنظیموں کے ساتھ گول میز کانفرنس کرتے ہوئے اور نوجوانوں اور خواتین تنظیموں کو بطور خاص رجیح دیتے ہوئے اپنا کام کریں گے۔

 

اپنے اجرا کے بعد سے آر ایم ڈبلیو نےبر طانیہ بھر میں کئی تنظیموں اور گروپوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ان کے کلیدی پارٹنر اور معاون میں فیڈریشن آف اسٹو ڈنٹ اسلامک سوسائیٹیز اور  ینگ مسلم آرگنائزیشن ، کیونیوز اور محبہ ان لمیٹیڈشامل ہیں جو ثقافتی، دانشورانہ، روحانی اور سماجی تقریبات اور پروگرام منعقد کرتی ہے۔