برطانوی حجاج
ہرسال برطانوی حج وفدتقریبا25،000 برطانوی مسلمانوں کےساتھ حج کے سفر پرمکہ روانہ ہوتا ہے۔
یہاں ہم اس وفد کی برطانوی حاجیوں کے لئےخدمات کے بارے میں آپ کومعلومات فراہم کر رہے ہیں، اس کے ساتھ عملی مشورے، چیک لسٹ اوررابطے کے لئے تفصیلات بھی دی جارہی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ، سفر پرروانہ ہونے سےپہلےوزارت خارجہ کا سعودی عرب سفری مشورہ ضرور دیکھیئے گا۔
بر طانوی حاجیوںکے لئے مدد اور تعاون
سعودی حکومت کافی اور وسیع سہولیات فراہم کرتی ہے لیکن بر طانوی حاجی مکہ میں برطانوی حج وفد سے بھی ہنگا می طبی اور کونسلرمدد حاصل کرسکتے ہیں۔
وفد حج کے دوران تمام وقت سعودی عرب میں موجودرہتا ہے اوراس میں :
ابتدائی امداداور مشورے کے لئے ڈاکٹر
جدہ کی برطانوی کونسلیٹ کا عملہ
برطانیہ سے جانے والے وزارت خارجہ کے مسلمان اہلکار
جدہ میں برطانوی کونسلیٹ جنرل کے تعاون سے کام کرتے ہوئے یہ وفد آپکو مکمل کونسلر خدمات فراہم کرے گا۔
وفد آپ کو:
مشورہ دے سکتاہے کہ رقم کیسے ٹرانسفر کی جائے
مقامی اسپتالوں اور وکیلوں کی تفصیلات دے سکتا ہے
حادثے یا وفات کی صورت میں قریبی عزیز کواطلاع دینے کے لئے انتظامات کر سکتا ہے۔
ابتدائی طبی مشورہ اورمددفراہم کرسکتاہے۔
وفدکونسی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے:
سفر کی بکنگ میں تبدیلی
گم ہو جانے والے سامان کے تنازعے میں دخل اندازی
آپ کے ہوٹل، قانونی، طبی یا سفر کے بلوں کی ادائیگی
جیل سے آپ کی رہائی
قانونی مشورے کی فراہمی
عدالتی کیسوں میں دخل دینا
کسی جرم کی تحقیقات
یادرکھئیے:اس دوران وفد بے حدمصروف رہے گا۔
بر طانوی حاجیوں کے لئے حج چیک لسٹ
کامیاب حج سفر کے لئے تیاری میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم نے اس مقصدکے لئے ایک فہرست تیار کی ہے جوحاجیوں کوہمراہ لےجانی چاہیئے۔
جانے سے پہلے:
ان افرد سے بات کیجیئے جو پہلے حج کرچکے ہیں
یہ دیکھ لیجیئے کہ آپکا پاسپورٹ اور سعودی عرب کا ویزاصحیح حالت میں ہے
اپنے سفراور قیام کے لئے ایسے ٹریول ایجنٹ سے رجوع کیجیئے جو برطانیہ میں سعودی عرب کے سفارتخانے سے تصدیق شدہ ہوتاکہ سعودی قوانین کے ساتھ مطابقت رہے
بر طانیہ میں اپنے ٹورآپریٹر اور مکہ میں ان کے نمائندے سے رابطے کی تفصیلات ہمراہ لے جانا نہ بھولیئے
اپنی دواؤں پران کے واضح نام لکھیئے اور دوائیں کافی مقدار میں لے جائیے۔
اپنے سفر کی تمام تفصیلات لکھ لیجیئے جس میں اخراجات،کمرے کا سائزاور حرم شریف سے اس کا فاصلہ شامل ہو۔
سفر کے لئے مناسب ٹریول انشورنس ضرور کروائیے۔شریعہ کےمطابق ٹریول انشورنس دستیاب ہے۔
اپنے سفر کا پوراپروگرام لکھ کر برطانیہ میں اپنے عزیزوں کے پاس چھوڑ دیجیئے۔
تمام ضروری ٹیکے لگوا لیجیئے(تفصیل نیچے درج ہے)اور ویکسینیشن کارڈاپنے ہمراہ رکھیئے۔
اچھے معیاری جوتے ساتھ لے جائیے کیونکہ آپ کوکافی پیدل چلنا ہوگا۔
کسی ہنگامی صورتحال کے لئے برطانوی حج وفد کی تفصیلات ساتھ رکھیئے۔
سعودی عرب کے لئے ہماری ٹریول ایڈوائس باقاعدگی سے دیکھتے رہیئے۔
پاسپورٹ اور دہری شہریت
سعودی عرب پہنچنے پرسعودی حکام آپ کاپاسپورٹ رکھ لیں گے اور آپ کوایک رسیددے دیجائیگی۔پاسپورٹ حج کے دوران پلگرم گائیڈزاسٹیبلشمنٹ کے پاس رہے گا اور واپسی کے وقت آپکے حوالےکردیاجائیگا۔
ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی(پچھلا صفحہ اور ویزاصفحہ)اور اپنے ہوٹل اوراپنے عزیزوں کےپتے اور ٹیلی فون نمبر ہر وقت اپنے ساتھ رکھیئے۔
نوٹ:سعودی عرب میں دہری شہریت کو تسلیم نہیں کیا جاتا اسلئے آپ کا دوسراپاسپورٹ ضبط کیا جا سکتا ہے۔
حج حکام آپ کی قومیت کے اعتبار سے حاجیوں کے گروپ کی تشکیل کرتے ہیں۔اگرپ کے عزیز اور دوست آپ سے مختلف قومیت رکھتے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ اور وہ علیحدہ ہوجائیں۔
یاد رکھیئے:برطانوی پاسپورٹ پرسفرنہ کرنے والے حاجی ہماری کونسلر خدمات حاصل نہیں کر سکتے۔
برطانوی شہری جو برطانوی پاسپورٹ پر سفرنہیں کرتے انہیں اپنے پاسپورٹ پر برطانوی ویزا وغیرہ دکھانا ہوگا۔
برطانیہ سے روانہ ہونے سے پہلے برطانیہ واپسی کے لئے درکار تمام دستاویزات حاصل کرلیجیئے تاکہ واپسی میں تا خیر نہ ہو ۔
حج کے دوران صحت مندرہئیے
آپ کتنے ہی صحت مند ہوں حج کی ادائیگی جسمانی طور سے سخت ہوسکتی ہے۔
حاجیوں کو سورج کی تمازت، جسم میں پانی کی کمی، تھکن، پیروں کی تکالیف ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
آپ کو کیا درکارہوگا؟
کافی خوراک اور پانی
دھوپ سے بچنے کے لئے چھتری
سینڈلوںکی ایک فالتوجوڑی
دواؤں کی کافی مقدار اور اس کے ساتھ ڈاکٹر کا سارٹیفکیٹ جس میں دواؤںکی تفصیل ہو تاکہ کسٹم کے دوران کوئی مسئلہ نہ پیداہو۔
مجمع
حج کے دوران دو ملین مسلمان مقدس مقامات پر موجود ہوتے ہیں۔
چند مقدس مقامات پر مجمع بہت زیادہ ہوسکتا ہے۔خاص طور سے منی میں شیطان کو کنکریاں مارتے وقت اور کعبہ میں طواف کے وقت جو کہ بوڑھے اور کمزور افراد کے لئے کافی تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔
حج کے دوران حاجی اپنے عزیزوں اور دوستوں سے اکثر بچھڑ جاتے ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے کیمپ اور خیمے کی جگہ کی تفصیل نوٹ کرلیں اور بچھڑ جانے کی صورت میں آپس میں ملنے کے لئے کسی جگہ کا تعین کرلیں۔
جدہ ائر پورٹ پر ہجوم
سعودی حکام عبادت کے لئے آنے والوں کی دیکھ بھال کا بہت خیال رکھتے ہیں، لیکن حج کے موقع پر جدہ آنے اور یہاں سے جانے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے ۔اس لئے آپ کو تاخیر کے لئے ذہنی طورپر تیار رہنا چاہئیے۔
حج کے دوران بنیادی سہولیات تو موجودہوتی ہیں لیکن اپنی خوراک اور پانی ساتھ رکھنا بہترہو تا ہے۔اپنے ساتھ حج کرنے والے بوڑھے افرادکی ضروریات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
گردن توڑ بخار(میننجائٹس)
آپ کے لئے 'کواڈری ویلنٹ' میننگوکوکل ویکسین(ای سی ڈبلیو وائی ویکسین) لگوانا لازمی ہے جو آپ کو میننجائٹس کی چار اقسام سے محفوظ کردے گا۔اس کے لئے اپنے جی پی سے رجوع کیجیئے اور محکمہ صحت کی ویب سائٹ بھی دیکھیئے۔
سعودی عرب اوربرطانیہ کے درمیان ٹیلی فون کالیں
سعودی عرب سے بر طانیہ کال کرنے کے لئےاپنے مطلوبہ نمبر سے پہلے 0044 ڈائل کیجیئے ( اسکے بعد اپنےنمبرکا پہلا 0 ہٹا دیجیئے)
برطانیہ سے سعودی عرب کال کرنے کے لئے اپنے نمبر سے پہلے 00966 ڈائل کیاجائیگا۔
کارآمدتفصیلات
بر طانوی حج وفد
Grand Shubeika Hotel
Khalid bin Waleed Street
Makkah
Tel: + 966 (0) 2 54 96 000 switchboard
Fax: + 966 (0) 2 54 51 054 reception
برطانوی کونسلیٹ جنرل۔جدہ
Telephone: (02) 622 5550
Fax: (02) 622 6249
وزارت حج
Jeddah, Telephone: (02) 665 5811
ایمرجنسی کی صورت میں
Ambulance, Telephone: 997
Police, Telephone: 999
Traffic Accidents, Telephone: 993
جدہ میں ائر لائنز کے دفاتر
BMI Tel: 02 - 668 9950
Lufthansa, Telephone: (02) 651 4000
KLM, Telephone: (02) 667 0888
Air France, Telephone: (02) 651 2000
Saudi Air (In Saudi only): 9200 22222
ہمارے فرائض
ہم حج کے دوران حاجیوں کی کس طرح مددکرتے ہیں ۔اس کی ایک مثال