برطانوی ثقافت پر اسلامی اور ایشیائی اثرات (31/12/2008)
بر طانوی ثقافت نے تاریخ میں اپنے ثقافتی افق کو وسیع تر کیا ہے۔ مختلف شہروں میں مشرق کا مغرب سے ملاپ ایک متحرک اور متنوع تال میل پیش کرتا ہے جو بر طانیہ ہی کا خاصہ ہے۔
گزشتہ سال 2008 میں لندن اولمپیا میں اسلام ایکسپو میں صرف چار دن میں بیس ہزار افراد اسے دیکھنے آئے۔ یہ اس نمائش کا دوسرا سال تھا اور نمائش میں نوجوان بر طانویوں کے لئے، قطع نظر اس کے کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں، اسلام کی تشریح کی گئی ۔
جدید بر طانوی ثقافت میں ایشیائی رنگ بھی نمایاں ہے۔بالی ووڈ کی فلمیں جو بھارتی ثقافت کا ایک حصہ ہیں ایک عرصے سے بر طانیہ میں مقبول ہیں۔ بالی ووڈ کے ڈانس ٹیچر جے کمار کہتے ہیں
" بھارتی ڈانس بر طانیہ بھر میں مقبول ہو رہے ہیں۔لندن میں اور دوسرے بر طانوی شہروں میں کئی ڈانس اسکول قائم ہیں جن میں صرف ایشیائی نہیں بلکہ بے شمار غیر ایشیائی بھی سیکھنے آتے ہیں"۔
اولمپک کے دوران چین کی ثقافت خبروں میں چھائی رہی۔کھیلوں کے علاوہ چین اور بھارت کی اقتصادی ترقی نے بھی بین الاقوامی سطح پر مقام بنالیا ہے۔ بیجنگ، شنگھائی اور شینزین کا جدید آرٹ اس سال لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں مرکز توجہ رہا۔