Skip navigation

اسٹرٹیجک پروگرام فنڈ

اسلامی دنیا كے پروگراموں میں مصروف عمل

  پروگرام كا مقصد

 

فارن آفس حكمت عملی کی﴿حكمت عملی کی ترجیحات1,2,3,6 ﴾ پر عملددرآمد میں مدد كرنا۔ یہ حكمت عملی اسلامی دنیا كے ساتھ تعمیری روابط اور عرب ممالک میں پر امن سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبه کرتی ہے۔ منصوبوں میں عمدگی سے مداخلت، شریک ممالک کو گڈ گورننس کے لئے نظام کی تیاری اور اس پر عملدرآمد کے لئے اپنی استعداد بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ مقصد ایک دیرپا اور قائم رہنے والا اثر پیدا کرنا ہے۔

منصوبے پر کارروائی اور عملدرآمدمیزبان ملک اور سول سوسائٹی کے، جس میں نجی شعبہ شامل ہے اشتراک سے کیا جائے گا۔ یہ منصوبے تبدیلی کے مقامی تقاضے کی تکمیل اور اس میں معاونت کے لئے ہوںگے۔

منصوبے پرکارروائی تین وسیع عنوانات کے تحت ہوگی:

 

    قانون کی حکمرانی کو تقویت دینا

  

گڈ گورننس کو فروغ دینا جس میں اقتصادی گورننس شامل ہے

  

خواتین کی ان فیصلوں میں شراکت بڑھانا جو ان کی زندگی پر اثر انداز ہو تے ہیں

ان رابطوںکے ذریعے مقامی قیادت میں تبدیلی سے تعاون اور اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان زیادہ افہام و تفہیم اور شراکت کی حوصلہ افزائی کرنا۔

 

متوقع خاص نتائج

 

           قومی اور مقامی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ

 

           بین الاقوامی معیار اور قانون کی حکمرانی کے تحت اداروں کی نشونما

          

سول سوسائٹی کو توانا بنانا جس کی پیمائش مقامی این جی اوز کے فروغ، قانون سازی کے عمل میں اضافے اور عوامی انتظامیہ/ سول سوسائٹی سروس میں تقویت کے ذریعے ہو سکے۔

نظام الاوقات

 

ابتدائی فکری آئیڈیا سال کے دوران کسی بھی وقت پیش کئے جاسکتے ہیں۔کسی آئیڈیا کی پیش پیشکش اور اس پر معاہدے کےدرمیان عام طور پر چھ ہفتوں سے کم وقت لگتا ہے۔

پروگرام ٹیم اور سلیکشن بورڈ آپ کے باقاعدہ معاہدے کے لئے مکمل پیشکش پر وقت صرف کرنے سےپہلے آپ کو ابتدائی تخمینہ فراہم کردے گا۔

یوکے یا بیرون ملک ہر پیشکش کے لئےفارن آفس کا ایک پروجیکٹ مینجر ذمے دار ہوگا۔

رابطے کےلئے تفصیلات

 

 

kwabena.owusuansah@fco.gov.uk

Fax:020 7008 2254

براہ کرم اپنے فکری آئیدیا اوپردیئے گئے پروگرام ایڈمنسٹریٹر کو ای میل کیجیئے

ترجیحی ممالک برائے 2008

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ

الجزائر

بحرین

مصر

ایران

اسرائیل/فلسطین

اردن

کویت

لبنان

مراکش

عمان

قطر

سعودی عرب

شام

تیونس

متحدہ عرب امارات

یمن

دیگرملک

افغانستان

آذربائیجان

بنگلہ دیش

بھارت

انڈونیشا

کینیا

نائیجیریا

ملیشیا

پاکستان

فلپائن

سینیگال

سوڈان

تھائی لینڈ

ازبکستان