Skip navigation

اسلامی دنیا سے روابط

 

اسلامی دنیاسے روابطبرطانیہ عرب مسلم ممالک اور کمیونٹیز کےساتھ روابط بڑھانے اور پرامن سیاسی، اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے فروغ کے لئے ان کےساتھ مل کر کام کرنے کا پابند ہے۔ بین الاقوامی کمیونٹی نے اس میدان میں درپیش وسیعچیلنجز کو خوب جان لیا ہے۔ مثال کے طور پر 2002ء سے یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹپروگرام(یو این ڈی پی) نے گورننس اور سیاسی اصلاحات، تعلیم اور خواتین کے اختیاراتجیسے موضوعات پر سالانہ عرب ہیومن ڈیولپمنٹ رپورٹس کا ایک سلسلہ شائع کیا ہے۔ یو اینڈی پی انہیں خطے اور ملک کی سطح پر انسانی ارتقائی عمل کا تنقیدی جائزہ اور چارٹرقرار دیتا ہے۔

 

  دیکھیۓ UNDevelopment Programme - Arab Human Development Reports

 

2005ء میںبرطانیہ نے جی ایٹ اور یورپین یونیندونوں کے صدر کی حیثیت سے علاقائی قیادت میں اصلاحات سے ترجیحی تعاون کے لئے بینالاقوامی کمیونٹی کی حوصلہ افزئی کی۔

جی ایٹ براڈر مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ(جی ایٹ بی ایم ای این اے) انیشیٹو،سیاسی، سماجی، اقتصادی اور تعلیمی اصلاحات کےلئے خطے سے جی ایٹ کے روابط کے لئے ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ نومبر 2005ء میںبرطانیہنے بحرین میں جی ایٹ بی ایم ای این اے فورم برائے مستقبل کی مشترکہ صدارت کی، جسسے جی ایٹ اور علاقائی وزراء سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر ان اہم امور پر بات چیت کرسکتے ہیں

 

G8 - Broader Middle East and North Africa

 

G8 BMENA Forum for the Future

 

یورو۔ بحیرہ رومی خطے میں اصلاحات سےتعاون کا یورپی یونین ذریعہ، "یورو۔ میڈی ٹرینین پارٹنر شپ" یا بارسلوناپراسس ہے۔ نومبر2005ء میں برطانیہ نے یورو۔ میڈی ٹرینین پارٹنر شپ کی سالگرہ پر ایکمذاکرات کی صدارت کی۔ ہمارے یورپی یونین صفحات پر انمذاکرات اور یورو۔میڈی ٹرینین پارٹنر شپ کی مزید تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

Euro-Mediterranean Partnership

 

عرب ممالک میں اصلاحات سے متعلق فارن اینڈکامن ویلتھ آفس کے منصوبوں اور پروگراموں کی تفصیلات کے لئے دیکھئے۔

 

Global Opportunities Fund: Engaging with theIslamic World