برٹش کونسل
وزارت خارجہ و دولت مشترکہ کا
دوسرے مما لک سے ثقافتی رابطوں کا مرکزی ذریعہ برٹش کونسل ہے۔ برٹش کونسل تعلیمی
پروگراموں،انگریزی زبان کی تعلیم، آرٹس، سا ئنس، معلوما ت کی فراہمی اور گورننس
اور انسا نی حقوق کےذریعے بیرونی مما لک میں یوکے کی ساکھہ مستحکم تر بناتی ہے۔
اس کے دفاترمختلف ممالک ،عملداریوں اور برطانیہ بھر میں قائم ہیں۔
دنیا بھر
کے امتحانی مراکز میں برٹش کونسل بارہ لاکھہ برطا نوی امتحانات کا انتظام کرتی ہے۔
ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ کونسل ان امتحانات کی رجسٹریشن اور فیس کی ادائیگی کا آن
لا ئن انتظام کرکےمزید آسا نیاں فراہم کر رہی ہے۔ برٹش کونسل یوکے کے
ایوارڈ
یافتہ اداروں کے
تعاون سےبیرونی ممالک کے لۓ پیشہ ورانہ اسناد کا دائرہ بڑھا رہی ہے تاکہ
اکاؤنٹنگ جیسے شعبوںمیں یوکے ایک بین الاقوامی معیار بن جاۓ۔
یوکے کے اسکولوں میں برٹش کونسل، ڈیپارٹمنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اسکلزکےساتھہ تیس لاکھہ بچوں کوانٹرنیشنل اسکول ایوارڈ حاصل کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ اس سے ان بچوں میں دوسری ثقا فتوں کی سمجھہ اور انکی ستائش میں اضافہ ہو گا۔