Skip navigation

مالیاتی استحکام

حکومتیں مالیاتی منڈیوں میں استحکام پیدا کرنے اور اقتصادی نمو کو متحرک کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہیں۔مستقبل میں کسی ایسے بحران سے بچنے کے لئے مالیاتی منڈیوں کو مزیدشفاف  اور مالیاتی ضابطوں میں سرحدوں کے آر پار تعاون کو بہتر بنانا ہوگا۔

 

دنیا عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک ایسے بھونچال سے گزر رہی ہے جو پہلے کبھی دیکھا نہیں گیا۔اور اس سے دنیا کے ہر ملک اور ہر گھرانے کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 

ہم ایس بحران میں کیوں مبتلا ہوئے اس کا سمجھنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔لیکن ہمیں دنیا کی مالیاتی منڈیوں، قومی معیشتوں اور گھرانوں میں اعتماد بحال کرنے کے لئے عملی کارروائی کی ضرورت ہے۔

 

قومی حکومتوں نے مالیاتی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لئے پہلے ہی غیر معمولی اقدامات کر لئے ہیں۔کئی ملکوں نے یہ اقدامات کرنا شروع کر دئیے ہیں:

 

·        بنک کے قرضوں کے لئے ضمانت

·        بنکوں کے لئے سیال اثاثوں کی فراہمی

·        اداروں کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے سرمائے کے انجکشن کا انتظام

 

یہ اقدامات موثر ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

لیکن مالیاتی منڈیوں میں بھروسا اور اعتماد بحال کرنے اور مستقبل میں بحران سے بچنے کے لئے مالی منڈیوں میں مزید شفافیت اور مالی ضابطوں کے ضمن میں سرحدوں کے آرپارزیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔

 

کھلی مالی منڈیاں معاشی طور سے زیادہ فائدہ مند ہیں اور ان کا برقرار رہنا ضروری ہے۔

 

لیکن فائنانشل سروسز انڈسٹری میں مکمل ناکامی کے امکانات کو کم کیا جانا چاہئیے۔

 

مالیاتی شعبے کی اصلاح کے لئے ایکشن پلان پر واشنگٹن اعلی سطحی کانفرنس میں اتفاق رائے کر لیا گیا تھا اور فوری اور وسطی

مدت کے لئے اہم اصلاحات کا تعین ہو گیا تھا۔ اس پلان میں پانچ اصولوں کی رہنمائی کارفرما رہی تھی:

 

  1. شفافیت
  2. دیانتداری
  3. خطرے کے منیجمنٹ کی ذمے داری
  4. بنکاری کے ضابطوں میں مستحکم طریقہ کار
  5. سرحدوں کے مابین مضبوط تعاون

 

لندن اعلی سطحی کانفرنس وہاں طے کئے گئے اصولوں اور فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کا ایک اہم ترین موقع فراہم کرے گی۔لیکن ہماری حکومتوں، مالی اور ریگولیٹری اداروں کو مزید آگے بڑھنا ہوگا۔

 

ہم سب موجودہ بحران کے اثرات محسوس کر رہے ہیں، کاروبار بند ہو رہے ہیں، ملازمتیں جارہی ہیں۔ ان عام مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتوں کو مشترکہ قومی ایکشن کے ساتھ بین السرحدی مر بوط ایکشن کو تیز تر کرنا ہوگا۔