Skip navigation

لندن اعلی سطحی کانفرنس

لندن اعلی سطحی کانفرنس کا مقصد کیا ہے؟

 

لندن اعلی سطحی کانفرنس دنیا بھر کی ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے رہنماوں کو اکھٹا کرنے کے لئے منعقد کی جارہی ہے جن میں جی۔ 20 ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو عالمی اقتصادی نمو میں استحکام پیدا کرنے اور اسے متحرک کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

 

کانفرنس کا ہدف ان امور پر بین الاقوامی اتفاق رائے کا حصول ہے:

 

 عالمی معیشت میں جان ڈالنے کے لئے مربوط کارروائی- تاکہ نمو اور روزگار میں تحریک پیدا کی جا سکے

 

مالیاتی شعبے اور نظاموں کی اصلاح اور بہتری- تاکہ بہتر مالیاتی نظاموں کی تشکیل کے لئے واشنگٹن ایکشن پلان پر پیش رفت کی جاسکے

 

عالمی مالیاتی اداروں [آئی ایف آئی]کی اصلاح کے لئے اصول- آئی ایم ایف، فائنانشل اسٹیبلیٹی فورم اور ورلڈ بنک

 

ہماری حکومتوں، قومی اور عالمی مالیاتی اداروں کو موجودہ بحران سے نمٹنے، استحکام پیدا کرنے اور نمو کو بحال کرنے کے لئے مربوط کوششوں پر اتفاق رائے

پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

لیکن اس عالمی بات چیت کو اس سطح سے مزید آگے جانا ہوگا کہ ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتیں عالمی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے مل جل کر کس طرح کام کریں گی۔بحالی کے منصوبے ماحولیات یا غریب ترین ممالک کو متاثر کر کے نہیں بنائے جا سکتے۔

 

مستقبل میں خوشحالی کے حصول کے لئے ہمیں ملینیم ترقیاتی اہداف میں مسلسل پیش رفت پر نظر رکھنا ہوگی جن میں غریب ترین ممالک کو تحفظ دیتے ہوئے کم۔کاربن نمو اور ماحولیاتی تحفظ کی فراہمی شامل ہے۔

 

مالیاتی استحکام

حکومتیں مالیاتی منڈیوں میں استحکام پیدا کرنے اور اقتصادی نمو کو متحرک کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہیں

اقتصادی ترقی اورروزگار

حالیہ برسوں میں ہم نے جس مسلسل عالمی ترقی کا مشاہدہ کیا تھا اس کے بنیادی ستون تجارت اور گلوبلائزیشن تھے

عالمی مالیاتی اداروں کی اصلاح

عالمی مالیاتی ادارے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار نہیں تھے۔ان میں اصلاح اور مزید وسائل کے ذریعے مستقبل میں اس قسم کے مسائل سے عہدہ بر آ ہونے کی صلاحیت پید اکی جا سکتی ہے

جی 20 اعلی سطحی کانفرنس- بحالی اور اصلاح کا عالمی منصوبہ

جی 20لندن اعلی سطحی کانفرنس کے اختتام پر یہ اعلامیہ جاری کیا گیاہے