ولیم ہیگ کو نیا سکریٹری خارجہ برائے برطانیہ مقرر کیا گیا ہے۔
ولیم ہیگ پارلیمنٹ کے لئے 1989 ء میں رچمنڈ (یارک)کے حلقے سےمنتخب ہوئے۔وہ کنزرویٹو پارٹی کےجون 1997ء سے ستمبر 2001ء تک سربراہ رہے اور دسمبر 2005 ء سے مئی 2010ء تک شیڈو سکریٹری خارجہ رہے۔
ان کی تقرری ڈیوڈ کیمرون کی قیادت میں بننے والی حکومت کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے، انہیں حکومت سازی کے لئے 11 مئی کو ملکہ عالیہ نے دعوت دی تھی۔
سوانح
وہ 1961میں رادرم میں پیدا ہوئے اور ویتھ آن ڈرنی کمپری ہینسو اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ میگڈیلن کالج،آکسفرڈ میں آکسفرڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے فرانس میں انسیڈ بزنس اسکول میں تعلیم جاری رکھی اور شیل، یوکے کے لیے کام کیا۔ بعدازاں انتظامی مشیر میک کنسی اینڈ کو کے ساتھ وابستہ رہے۔
انہوں نے دو کتابیں لکھی ہیں۔پہلی کتاب ولیم پٹ دی ینگر کی سوانح عمری ہے جو ستمبر 2004میں شائع ہوئی اور اس نے نیشنل بک ایوارڈز میں ’سال کی تاریخ کی کتاب‘ کا اعزاز جیتا۔ دوسری کتاب ولیم ولبرفورس کی سوانح عمری ہے اور یہ جون 2007میں شائع ہوئی۔
ان کی شادی فیان ہیگ سے ہوئی۔
جن عہدوں پر کام کیا :
رچمنڈ کے ایم پی ، 1989سے تاحال
چانسلرآف ایکسچیکر ، نارمن لامونٹ کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹری، 93-1990
ڈی ایس ایس میں جوائنٹ پارلیمنٹری انڈر سیکرٹری، 94- 1993
سماجی تحفظ اور معذور افراد کے ریاستی وزیر،95- 1994
ویلز کے ریاستی سیکرٹری، جولائی 1995تا مئی 1997
کنزرویٹو پارٹی کی قیادت، جون 1997تا ستمبر 2001
شیڈو فارن سیکرٹری، دسمبر 2005تا مئی 2010
فرسٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ، سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے وزارت خارجہ امور، مئی 2010سے تاحال