ہنری بیلنگھم یم پی، افریقہ، اقوام متحدہ، اقتصادی امور، تنازعات کا حل ۔ موسمیاتی تبدیل اور توانائی کے پارلیمانی انڈر سکریٹری ہیں۔
سوانح
ہنری بیلنگھم شمال مشرقی نورفوک کے لیے ایم پی ہیں اور پہلی بار 1983میں پارلیمنٹ میں شامل ہوئے تھے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک بیرسٹر ہیں اور جون 2007سے شیڈو جسٹس ٹیم کا ایک حصہ ہیں۔ وہ شیڈو کانسٹی ٹیوشنل افیئرز ٹیم میں قانونی امور کے شیڈو وزیر(نومبر006تا جون 2007)، اپوزیشن وہپ (مئی 2005تا نومبر 2006) اور شیڈو وزیر برائے تجارت و صنعت (جولائی 2002تا مئی 2005)رہے ۔
چھوٹے پیمانے کے کاروبار، مضافات اور کھیتی باڑی کے امور، دفاع اور شمالی آئرلینڈ، جیسے موضوعات میں مہارت رکھتے ہیں۔ آپ 1991سے 1997تک میلکوم رفکنڈ کے پی پی ایس رہے۔ اسی دوران میں آپ فارن سیکرٹری کے طور پر (995-1997)پی پی ایس رہے۔
ہنری بیلنگھم مارچ 1955میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے میگڈالین کالج، کیمبریج میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ 1977میں گریجویشن کرنے کے بعد انہیں بار (مڈل ٹیمپل) میں آنے کی پیشکش کی گئی جہاں انہوں اگلے آٹھ سال بیرسٹر کی حیثیت سے کام کیا۔
2001 میں پھر سے منتخب ہونے سے پہلے انہوں نے کنسلٹنسی فرم قائم کی تھی جس کے تحت وہ اداروں کو اندرونی سرمایہ کاری سے متعلق ماہرانہ مشورے دیتے تھے۔
وہ شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا ہے۔
ذمہ داریاں
افریقہ
اقوام متحدہ
عالمی معاشی مسائل
موسمی تبدیلی
تنازعے کا حل
پروٹوکول
وزارت خارجہ کی سروسز کی وزارتی نگرانی