ایڈوانس تلاش
image
ہمارے بارے میں
   
Last updated at 10:35 (UK time) 18 May 2010

ڈیوڈ لڈنگٹن ایم پی

David Lidington MP

ڈیوڈ لڈنگٹن 14مئی 2010کو وزارت خارجہ میں ریاستی وزیر متعین ہوئے۔

ڈیوڈ لڈنگٹن کا پارلیمنٹ کے لیے انتخاب 1992میں عمل میں آیا اور وہ ایلزبری کے لیے رکن پارلیمان ہیں۔

          ہوم آفس اور فارن آفس میں ڈگلس ہرڈ  کے خصوصی مشیر کی حیثیت سے تین سال کام کرنے سے پہلے وہ بی پی اور آرٹی زیڈ کے لیے کام کرتے رہے۔

ان کی سب سے زیادہ قابل فخر سیاسی کامیابی ’پرائیویٹ ممبرز بل‘ کے فروغ کے لیے کامیابی سے کام کرنا ہے جو 1994میں کائیرو پریکٹرز ایکٹ‘ بن گیا۔ ان کا یقین ہے کہ یہ قانون بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی پیدا کرنے کا باعث بنا ہے۔

تاریخ کا مضمون ان کا پسندیدہ ہے اور انہوں نے دو موقعوں پر ’یونیورسٹی چیلنج‘ سے متعلق چیمپئن ٹیم کی قیادت کی، پہلی بار 1979میں اور دوسری بار 2002میں جب سڈنی سسیکس کی ٹیم ’یونیورسٹی چیلنج ری یونائیٹڈ‘ کے موقع پر ’چیمپئن آف چیمپئنز‘ بنی ۔

ان کی شادی ہیلن لڈنگٹن سے ہوئی اور ان کے چار بیٹے ہیں۔

جن عہدوں پر کام کر تے رہے:

ایلزبری کے لیے رکن پارلیمان، 2002سے تاحال

ہوم سیکرٹری مائیکل ہاورڈ کیو سی ایم پی کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹری ، 1994تا 1997

قائد حزب مخالف ولیم ہیگ ایم پی کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹری ، جون 1997

ہوم آفس میں حزب مخالف کے شیڈو ترجمان، جون 1999

خرانہ کے شیڈو مالیاتی سیکرٹری، ستمبر 2001

زراعت کے شیڈو وزیر، مئی 2002

شمالی آئرلینڈ کے شیڈو ریاستی سیکرٹری ، نومبر 2003

امور خارجہ کے شیڈو وزیر، جولائی 2007تا مئی 2010

ریاستی وزیر برائے وزارت خارجہ، مئی 2010تا حال