ایڈوانس تلاش
image
ہمارے بارے میں
   
Last updated at 10:05 (UK time) 18 May 2010

الیسٹیئر برٹ ایم پی

Alistair Burt MP

الیسٹیئر برٹ ایم پی 14مئی 2010 ءکو وزارت خارجہ میں پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ متعین ہوئے۔

پہلی بار الیسٹیئر برٹ پارلیمنٹ میں 1983 ء میں شامل ہوئے۔ وہ شمال مشرقی بیڈفرڈشائر کے لیے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

وہ 1955 ء میں پیدا ہوئے، بری گرائمر سکول میں تعلیم حاصل کی اور سینٹ جانز کالج آکسفرڈ میں بھی زیر تعلیم رہے جہاں یونیورسٹی کی 'لاء سوسائٹی‘ کے صدر بھی تھے۔ وہ سولیسیٹر بنے اور لندن میں ہیرنگے کونسل کے لیے کام کرتے ہیں۔

ان کی شادی ایو برٹ سے ہوئے اور ان کے دو بچے ہیں۔

جن عہدوں پر کام کیا :

بری شمال کے لیے رکن پارلیمان، 1983-1997

ماحولیات، تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں ریاستی سیکرٹری کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹری ، اور لنکاسٹر ڈچی کے چانسلر، 1985-1990

اس دور کے ریاستی وزیر کے ریاستی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ،شعبہ سماجی تحفظ ، 1992-1997

شمال مشرقی بیڈ فورڈ شائر کے یے رکن پارلیمان، 2001سے تاحال

قائد حزب مخالف کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹری، 2002-2005

شیڈو وزیر برائے کمیونٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹ، 2005-2008

حزب مخالف کے اسسٹنٹ چیف وپ، 2008-2010

پارلیمانی انڈر سیکرٹری ، وزارت خارجہ، مئی 2010سے تاحال