ایڈوانس تلاش
image
ہمارے بارے میں
   
Last updated at 13:38 (UK time) 27 Aug 2010

فارن آفس کے نئے مستقل انڈر سیکرٹری کی تقرری

سائمن فریزر سول سروس کے مقابلے کے بعد فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے مستقل انڈر سیکرٹری متعین ہوئے ہیں۔انہوں نے اگست 2010کے آخر میں اپنے نئے عہدے پر کام شروع کردیا ہے۔

فارن سیکرٹری ولیم ہیگ نے کہا،"حکومت امتیازی برطانوی خارجہ پالیسی کا عزم رکھتی ہے جو ہماری رسائی اور اثر میں توسیع کرے اور جو اکیسویں صدی کے بیشتر مواقع سے استفادہ کرے۔ میں سائمن فریزر کی تقرری کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کی توانائی اور قائدانہ صلاحیت ایک پرجوش دفتر خارجہ کو یقینی بنائے گی جو برطانیہ کی دوسرے ملکوں اور خود اندرون ملک سرگرمیوں کی قیادت کرے گا۔ سائمن فریزر کا تجارتی امور کے حوالے سے تجربہ دفتر خارجہ کے کام میں نئی کاروباریت کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگا۔

میں مارٹن ڈونلی کی گزشتہ چند مہینوں کے دوران دفتر خارجہ کی قائم مقام مستقل انڈر سیکرٹری کی حیثیت سے مؤثر قیادت کے لیے ان کا شکرگزار ہوں۔ میں سر پیٹر ریکٹس کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں دفتر خارجہ کو کہیں زیادہ جدید بنانے میں مؤثر کوششیں کیں"۔

اس موقع پر سائمن فریزر نے کہا ،"دفتر خارجہ کی قیادت کرنا ایک اعزاز بھی ہے اور ایک چیلنج بھی۔ میں اپنے طور پر جانتا ہوں کہ کتنے ہونہار برطانوی اور مقامی افراد کا عملہ ایف سی او کے لیے کام کرتا ہےاور ہماری خارجہ پالیسی کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔  

ان مشکل حالات میں دفتر خارجہ کو کہیں زیادہ اہم کردار ادا کرنا ہے،برطانوی تحفظ کو یقینی بنانے، برطانی معیشت کو مضبوط کرنے، برطانوی کاروباری شعبے کی مدد کرنے اور دنیا بھر میں برطانوی شہریوں کو تعاون فراہم کرنے میں۔

میں کوشش کروں گا کہ حکومت کے خارجہ پالیسی کے پرجوش ایجنڈے کو پورا کرنے میں فارن سیکرٹری کی مدد کروں جب کہ دفتر خارجہ کے حوالے سے بھی یہ بات یقینی بناؤں کہ وہ زیادہ جدید بنے اور نتائج پیدا کرے"۔

ایڈیٹرز کے لیے نوٹس:

1 ۔ مستقل انڈر سیکرٹری اور ڈپلومیٹک سروس کے سربراہ فارن سیکرٹری کے خارجہ پالیسی کے سینئر مشیر ہیں اور لندن میں فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس ، اور دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانوں اور ہائی کمیشنز کے انتظام کار کے ذمہ دار ہیں۔

2 ۔        یہ تقرری فارن سیکرٹری اور وزیر اعظم کے اتفاق رائے سے عمل میں آئی ہے اور ملکہ معظمہ نے سر گوس او ڈونیل، سر جان سیورز، مینوش شفیق، الیسن پلیٹ اور ڈیم جینٹ پیراسکیوا (قائد اور فرسٹ سول سروس کمشنر) پر مشتمل ایک سلیکشن بورڈ کی سفارشات کے بعد اسے منظور کیا۔

پیشہ ورانہ کوائف

سائمن فریزر جون 2009ء سے لندن میں بزنس، انوویشن اور اسکلز کے شعبے کے مستقل سیکرٹری  ہیں۔

اس سے پہلے وہ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس میں یورپ اور گلوبلائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

2004 ءسے فروری 2008 ء تک سائمن یورپین ٹریڈ کمشنر پیٹر مینڈلسن کے چیف آف سٹاف رہے۔ وہ دوہا کے مذاکرات اور یورپی یونین کی خارجی مسابقتی پالیسیوں کی تشکیل کے عمل میں بھی شامل رہے۔

سائمن نے لیون بریٹین کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بھی کام کیاجب لیون ٹریڈ کمشنر تھے۔

          فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس میں سائمن نے اس سے پہلے پالیسی سازی سمیت اسٹریٹجی اینڈ انوویشن کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیںاور پیرس میں برطانوی سفارت خانے میں پولیٹیکل کونسلر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مشرق وسطی کے ماہر کی حیثیت سے بغداد اور دمشق میں برطانوی سفارت خانوں میں کام کرنے سے کیا اور ریاستی وزیر ولیم والڈی گریو کے پرائیویٹ سیکرٹری بھی رہے۔

 

سائمن فریزر 3جون 1958ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی شادی شیریں فریزر سے ہوئی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی