بیرون ملک جاتے اور وہاں سے واپس آتے وقت کھانے پینے کی اشیا لے جانے اور لانے کا سب ہی کو شوق ہوتا ہے لیکن جانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ جس ملک میں آپ جارہے ہیں وہاں کونسی اشیا لے جائی جا سکتی ہیں اور وہاں سے کیا برطانیہ لا سکتے ہیں۔ اس کی تفصیلات آپ کو ہمارے ملکوں کی فہرست سے مل جائے گی۔
برطانیہ واپس آتے ہوئے، گوشت کی بنی ہوئی اشیا، اچار، دودھ، مچھلی، انڈے، شہد اور چند پھل اور سبزیاں لانا غیر قانونی ہے۔ اپنے اگلے سفر سے پہلے اپنی چھٹیوں سے پوری طرح لطف اندوز ہونے کے لئے ہمارا ٹریول ایڈوائس پیکیج دیکھ لیجئیے۔اور یہ اطمینان کر لیجئیے کہ کونسی غذائی اشیا آپ برطانیہ لا سکتے ہیں۔
کئی برطانوی ایشیائی بیرون ملک شادیوں میں شرکت کرنے یا ملنے ملانے جاتے ہیں اور کافی رقم خرچ کرتے ہیں لیکن ٹریول انشورنس نہ کراکے خود کو مالی خطرات سے دوچار کر بیٹھتے ہیں۔
شادیوں کا موسم قریب آرہا ہے، کئی برطانوی ایشیائی اپنی تعطیلات میں شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے وہاں جاکر زیورات، کپڑوں، جوتوں کی خریداری کرکے اپنے سوٹ کیسوں میں یہ سامان پیک کرکے واپسی میں ساتھ لائیں گے۔ اس کی مالیت 15 ہزار پاونڈتک بھی ہو سکتی ہے۔
اگر وہاں کوئی حادثہ ہوجائے یا بیمار پڑجائیں تو ائر ایمبولینس پر 20 ہزار پاونڈ خرچ ہو سکتا ہے۔ اگر ٹریول انشورنس نہ کروائی ہو تو یہ رقم کتنی مشکل سے حاصل ہوگی۔