ایڈوانس تلاش
image
ہمارے بارے میں
   
Last updated at 7:12 (UK time) 7 Oct 2010

بیرون ملک چوری اور مالی فراڈ سے ہوشیار رہئیے

بیرون ملک سفر کرتے ہوئے یہ بہت ضروری ہے کہ ممکنہ چوری، دھوکا دہی اور دوسرے مالی فراڈ کےخلاف چوکس رہا جائے۔ نہ صرف آپ کی رقم خطرے میں ہو سکتی ہے بلکہ آپ کے سفر کا پروگرام بھی متاثر ہوگا کیونکہ شاید آپ کو متبادل کریڈٹ کارڈ کا بندوبست کرنا ہو اور اپنی شناخت کی چوری کی وجہ سے دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔

بدقسمتی سے ایک مسافر کی حیثیت سے آپ مجرموں کی نظر میں جلد آجاتے ہیں جو آپ کو آسان شکار سمجھتے ہیں۔ حتی کہ اگر آپ کسی ایسے ملک میں جارہے ہوں جہاں آپ اکثر جاتے رہتے ہیں یا آپ وہاں پہلے رہتے آئے ہوں تب بھی آپ کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

دھوکا دہی اور مالی فراڈ کئی روپ دھار سکتا ہے، اس میں کریڈٹ کارڈ سے خریداری پر زیادہ چارجز لگانا یا دیگر قسم کی دھوکا دہی شامل ہے۔ ان سے بچنے کے لئے آپ یہ سادہ اقدامات کرکے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں:

·          جہاں ممکن ہو نقد رقم سے ادائیگی کریں اورایسی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالیں جو بنک میں یا کسی بڑے ہوٹل میں نصب ہوں

·          کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے وقت اسے نظر سے اوجھل نہ ہونے دیں

·          ان جانے لوگوں کو اپنی ذاتی یا مالی معلومات فراہم نہ کریں

·          پر ہجوم جگہوں پر بڑی رقم کا لین دین نہ کریں

·          کریڈٹ کارڈ، پن نمبر اور بنک اکاونٹ کی تفصیلات والی دستاویز یا کاغذات کو بہت حفاظت سے رکھئیے

·          ایک متبادل کریڈٹ کارڈ کسی بند لفافے میں ڈال کر ہوٹل کے سیف میں رکھئیے تاکہ ہنگامی صورتحال میں کام آسکے

·          اپنے موبائل ہینڈ سیٹ کی حفاظت کیجئیے

·          ایسے افراد کی جانب سے ملازمت یا کاروباری مواقع کی پیش کش پر محتاط رہئیے جن کی دیانت کے بارے میں آپ تصدیق نہ کر سکتے ہوں۔

اگر آپ کسی دھوکا دہی یا چوری کا شکار ہوجائیں تو مقامی پولیس کو اطلاع دیجئیے اور قریبی برطانوی سفارتخانے سے رابطہ کیجئیے۔ ٹریول انشورنس سے معاوضہ لینے کے لئے آپ کو پولیس رپورٹ کی ضرورت پڑے گی۔اگر آپ کے کریڈٹ کارڈ یا ٹریولرز چیک چوری ہوگئے ہیں تو انہیں فورا کینسل کرادیں تاکہ وہ استعمال نہ ہوسکیں۔