ایڈوانس تلاش
image
ہمارے بارے میں
   
Last updated at 6:26 (UK time) 12 Mar 2010

اس نمبر کو محفوظ کرلیجئیے

A passenger uses his mobile phone at Suvarnabhumi Airport in Bangkok. Photo by SAEED KHAN/AFP/Getty Images.

اس نمبر کو محفوظ کرلیجئیے- بیرون ملک جانے والے برطانویوں کو ٹیکسٹ پیغام کے ٹرائل

اگلے ہفتے مصر اور ترکی کا سفر کرنے والے برطانوی شہریوں کو برطانیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک ٹیکسٹ پیغام ملے گا۔

اس پیغام میں ترکی یا مصر کا ایک ٹیلیفون نمبر اور قریبی سفارتخانے یا کونسلیٹ سے رابطے کی تفصیلات ہونگی۔اس پیغام کو وصول کرنے والوں کے لئے اس کا جواب دینے یا کوئی کارروائی کرنےکی ضرورت نہیں، لیکن اس ٹیلی فون نمبر کو محفوظ کرلینے کی ہدایت ضرور کی جائے گی۔

یہ پیغام ایک ٹرائل کا حصہ ہیں جو ٹی موبائل اور آرنج کے ساتھ شراکت میں کیا جارہا ہے تاکہ برطانوی شہریوں کو بیرون ملک اہم کونسلر معلومات ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے فراہم  کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جاسکے۔

یہ ٹرائل پیر 15 مارچ سے پیر 22 مارچ تک ہوگا۔ آرینج اور ٹی موبائل والے کسٹمرز کو جن کا نمبر 44 00 سے شروع ہوتا ہے، یہ پیغام ملے گا:

مصر

وزارت خارجہ کی جانب سے۔برطانوی شہریوں کے لئے۔ مصر میں وزارت خارجہ کا یہ 24 گھنٹے کام کرنے والا نمبر کسی ہنگامی صورتحال میں مددکے لئےمحفوظ کرلیں:

+20227916000  +20227916000

ترکی

وزارت خارجہ کی جانب سے۔برطانوی شہریوں کے لئے۔ ترکی میں وزارت خارجہ کا یہ  نمبر کسی ہنگامی صورتحال میں مددکے لئےمحفوظ کرلیں:

+902123346400  +902123346400  

ترکی میں دفتری اوقات کے بعد:

+903124553339  +903124553339

مصر اور ترکی کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے کیہ دونوں مقامات برطانویوں میں سفر کے لئے بہت مقبول ہیں۔ان دونوں ملکوں میں حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

ہم ہمیشہ اپنی کونسلر خدمات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ٹیکسٹ پیغامات کسی اور سروس کا متبادل نہیں ہیں۔ وزارت خارجہ تمام برطانوی شہریوں کو بیرون ملک مدد فراہم کرتا ہے اور ان ٹرائلز سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ان ٹیکسٹ پیغامات کو وصول کرنے والوں کو بھی وہی خدمات فراہم کی جائیں گی جو دیگر ذرائع سے فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے لئے دیکھئیے :

Support for British nationals abroad: A Guide (pdf)