ایڈوانس تلاش
image
ہمارے بارے میں
Last updated at 11:10 (UK time) 25 Jan 2010

بیرون ملکی ایمر جنسی کی صورت میں مدد

 

ہمارےسفارت خانوں کو ان ایمرجنسیوں سے نمٹنے کا کافی تجربہ ہے جو مسافروں اور بیرون ملک مقیم برطانویوں کو پیش آتی ہیں۔ ہم کئی قسم کی عملی مدد فراہم کرتے ہیں جس میں:

 

·          ایمر جنسی پاسپورٹ کا اجرا

·          بچوں کا اغوا اور جبری شادی

·          گرفتار یا جیل میں بند بر طانویوں کی مدد

·          کسی سیاسی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفات سے متاثرہ برطانوی سیاحوں یا مقیم افراد کی مدد

·          بیمار پڑ جانے والے افراد کی مدد

·          کسی جرم کا شکار ہونے والے افراد کی مدد

·          گمشدہ دوستوں یا عزیزوں کی تلاش کرنے والوں کی عملی مدد

·          کسی عزیز یا دوست کی اچانک موت سے نمٹنے والے افراد کی عملی مدد

·          بر طانوی شہریوں کو لاحقدہشت گردی یا قدرتی آفات جیسے خطرات کا جائزہ لینا۔

 

سب سے پہلا کام تو یہ ہے کہ آپ فوری طور سے قریبی بر طانوی ایمبیسی یا ہائی کمیشن سے رابطہ کیجئے۔

 

بر طانیہ سے روانگی سے پہلے مقامی بر طانوی ایمبیسی کا ٹیلی فون نمبر ضرور نوٹ کر لیجیئے۔

 

اس کے علاوہ بیرون ملک بر طانوی شہریوں کی مدد پر نظر ڈال لیجئیے جس میں اس قسم کے کئی سوالوں کے جواب موجود ہیں کہ بر طانوی سفارتخانے آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے کئی زبانوں مثلا اردو، عربی، گجراتی، پنجابی، بنگالی اور چینی میں ترجمے موجود ہیں۔

 

ہماری ٹریول چیک لسٹ کو ایک نظر دیکھنا بھی مفید ہوگا کیونکہ اس میں بتایا گیا ہے کہ جانے ست پہلے آپ کو کیا کیا کرنا چاہیئے جیسے ٹیکے لگوانا، سفری انشورنس کا انتظام کرنا۔

 

بیرون ملک بر طانوی کس قسم کے حادثات کا شکار ہوتے ہیں – ایک رپورٹ

 

متعلقہ دستاویز