وزارت خارجہ و دولت مشترکہ -' ایف سی او' جسے عرف عام میں وزارت خارجہ کہا جاتا ہے، حکومت کا وہ محکمہ ہے جو بیرون ملک برطانوی مفادات کو فروغ دیتا ہے اور دنیا بھر میں ہمارے شہریوں اور کاروباروں کی معاونت کرتا ہے۔
آج کی اقتصادی فضا میں بین الاقوامی تعلقات ہمیشہ سے زیادہ اہم ہو گئے ہیں اور ایف سی او کا ۔
مقصد ہے ایک بہتر دنیا میں بہتر برطانیہ کے لئے کام کرنا ۔
دنیا بھر میں عظیم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ۔ مثلا اقتصادی قوت مشرق کی طرف ایشیا کا رخ کر رہی ہے۔ جمہوریت کا فروغ اور انٹرنیٹ کی قوت غیر سرکاری گروپوں اور افراد کو خود پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں کے باب میں اپنا کردار ادا کرنے کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے۔اور ہمارے عہد میں بڑے بڑے معاملات کے عالمی فیصلوں کی ضرورت جیسے کہ موسمیاتیتبدیلی، دہشت گردی اور سماجی عدم مساوات کا مطلب ہے ک عالمی ادارے پہلے سے زیادہ اہم ہوگئے ہیں۔
برطانیہ ان تبدیلیوں سے استفادہ کرنے کی اچھی پوزیشن میں ہے۔ ہم اہم عالمی تنظیموں کے موثر رکن ہیں جیسے اقوام متحدہ، یورپی یونین، نیٹو اور دولت مشترکہ اور دنیا کے یشتر حصوں سے ہمارے مضبوط روابط ہیں۔برطانیہ نظریات کے عالمی مرکز اور عالمی مسائل کے حل کی تلاش کے لئے بنیادی قوت بن کر ابھر رہا ہے۔
ایف سی اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اس کے سفارتخانے
اور قونصلیٹ کے نیٹ ورک ایک منفرد قومی اثاثہ ہیں۔
ہمارے سفارتکار باہر کی دنیامیں جو کچھ ہورہا ہے اسے سمجھنے اور اس پر اثر انداز ہونے، ہمارے ان شہریوں کی مدد کرنے کی جو بیرون ملک سفر کررہے ہوں یا وہاں مقیم ہوں، برطانیہ میں مائیگریشن، بیرون ملک برطانوی تجارت اور دوسرے مفادات کے فروغ اوربرطانیہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ک عالمگیر صلاحیت رکھتے ہیں