ایڈوانس تلاش
image
بر طانیہ کے بارے میں
   
Last updated at 16:48 (UK time) 13 Jan 2012

گیم چینجر: برطانیہ کی تیاری

Game Changer film

وزارت خارجہ نے اس فلم'' گیم چینجر: برطانیہ کی تیاری''کو تیار کیا ہے اور اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ برطانیہ لندن2012ءکھیلوں کے لئے کس طرح تیاریاں کررہا ہے۔اس میں کھیلوں کی تیاری سے متعلق افراد اورکاروباروں پر توجہ مرکوزکی گئی ہے۔

فلم میں برطانیہ کے مختلف مقامات دکھائے گئے ہیں کہ کس طرح لوگ برطانیہ کو کھیلوں کے لئے تیارکرتے ہوئے مختلف اندازاپنارہے ہیں۔ اس میں ویلز میں رائل منٹ کا منظر ہے جہاں 4700 تمغے تیار کئے جارہے ہیں، اولمپک پارک میں آربٹ ٹاور پر ڈیزائنرز اور انجینئرز کو کام کرتے دکھایا گیا ہے۔ فیشن ڈیزائنر زینڈرا روڈز ہیں جو کاونٹری میں ثقافتی اولمپیاڈ پراجیکٹ میں منہمک ہیں۔ بی اے ای سسٹمز کو پیرالمپک وہیل چئیرز پرفارمنس کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں۔ تاریخی ہارس گارڈز پریڈ کو جدید والی بال ایرینا میں تبدیل ہوتے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لندن فلہارمونک آرکسٹراہے جو 205 قومی ترانے ریکارڈ کررہا ہےاور ڈیوڈ بیکہم ہیں جنہوں نے کمیونٹی کے ایک ممتاز رکن کو اولمپک مشعل اٹھانے کے لئے نامزد کرنے میں مدددی ہے۔

اس فلم کے پریمئیر کا افتتاح سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کیا۔یہ دلچسپ فلم ٹیلی ویژن، سفارتخانوں اوردنیا بھر میں سینکڑوں مواقع پردکھائی جائے گی۔ سکریٹری خارجہ نے اس موقع پر کہا

'' یہ فلم دنیا بھر کے ناظرین کو برطانیہ کے بہترین رخ دکھائے گی۔

دنیا بھر کے نشریاتی اداروں کو فراہم کرنے کے ساتھ ہمارے سفارتی مشن سفارتخانوں میں، یوکے ٹی آئی، برٹش کونسل اور ہمارے دوسرے شراکتی اداروں کی تقریبات میں یہ فلم دکھائی جائے گی۔

2012ء ہم سب کے لئے ایک زبر دست سال ہے۔مجھے امید ہے کہ یہ فلم آپ میں بھی یہ احساس فراہم کرے گی اور آپ سب کوجو ان کھیلوں سے منسلک ہیں، غیر معمولی توانائی، صلاحیت اور ہنرمندی عطا کرے گی۔

یہ فلم دکھائے گی کہ افراد اور تنظیمیں کس طرح تعمیراتی، ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق پیچیدہ مسائل کو حل کررہے ہیں۔'ہم کرسکتے ہیں' کے برطانوی رویے کے ساتھ یہ لوگ اپنے اس وعدے کی تکمیل میں مصروف ہیں کہ ان کھیلوں کو دنیا کا بہترین شو بنائیں گے۔''

Game Changer: Britain Prepares